راکھی ساونت کا پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو عمرہ کرانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
بالی وڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے 20 افراد کو اپنے خرچے پر عمرے پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔
راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں 10 پاکستانیوں اور 10 بھارتیوں کو عمرے پر بھجوارہی ہوں۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر سال اپنی آمدنی کا ایک مخصوص حصہ جنوبی ایشیا میں انسانی فلاح و بہبود کے کاموں کےلیے وقف کریں گی، چاہے وہ کسی بھی مذہب یا پس منظر سے تعلق رکھتے ہوں۔
راکھی ساونت نے کہا کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں اور یہاں سے لوگوں کو عمرے پر بھیجا جارہا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے عمرے پر جانے والے تمام لوگوں میں احرام بھی تقسیم کیے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا، جبکہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم، 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ، 35 سالہ سکینہ اور 22 سالہ نعیمہ شامل ہیں۔ پولیس نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ڈرائیورز سمیت تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔