کراچی:حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کراچی پریس کلب میں خواتین کے لیے استقبال رمضان کے حوالے سے خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات اسری غوری نے پریزنٹیشن کے ذریعے قرآن وحدیث کی روشنی میں رمضان کی اہمیت اور اس میں کرنے کے کاموں کی طرف رہنمائی کی اورکہا کہ روزہ کی روح کو حاصل کرنے کے لیے قرآن سے حقیقی تعلق ضروری ہے۔ مدینہ کی ریاست جیسا ملک دیکھنے کے لیے نبی ﷺکے لائے ہوئے نظام عصمت و عفت کو لانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عرفانہ ملک نے شرکاء کو بتایا کہ رمضان میں اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے کن اصولوں کو مد نظر رکھا جائے۔اپنی خوراک میں صحت بخش چیزوں کو شامل کیا جائے۔

پروگرام میں نائب ناظمہ کراچی عذرا سلیم، مرکزی سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف اور سیکریٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد، انچارج صفحہ خواتین جسارت میگزین غزالہ عزیز، ممبر گورننگ باڈی مونا صدیقی سمیت مختلف اداروں سے وابستہ خواتین صحافی شریک تھیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے، لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو

 جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ امریکی صدر جان چکے ہیں کہ جنگ نہیں بلکہ جنگ بندی ضروری ہے۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کی بجائے حل نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کے سدباب کےلیے اندرونی بحران ختم کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ تباہ ہو رہا ہے، حکومت عوام پر اقتصادی بوجھ نہ بڑھائے بلکہ عوام کا اعتماد بحال کرے۔

متعلقہ مضامین

  • اطالوی بحری جہاز کراچی بندرگاہ آمد، پرتپاک استقبال
  • منعم ظفر آج ضلع سائٹ غربی کے استقبالیہ سے خطاب کرینگے
  • قومی بجٹ خود حکومت کیلئے وبالِ جان بن گیا: لیاقت بلوچ
  • کراچی: اپوزیشن لیڈر کے ایم سی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ چنیسر ٹاؤن کے چیئر مینوں ، ٹاؤن کی مارکیٹوں ، تا جرتنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ چنیسر ٹاؤن آفس سندھی مسلم سوسائٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
  • منعم ظفر کل جماعت اسلامی سائٹ غربی کے استقبالیہ سے خطاب کرینگے
  • امریکی منافقت ایک دفعہ پھر کھل کر سامنے آ گئی ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • ایران و فلسطین کی حمایت میں جرأت مندانہ اقدامات کیے جائیں( حافظ نعیم الرحمن کا حکومت سے مطالبہ)
  • چنیسر ٹاؤن میں ٹیکسوں میں اضافہ، ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر جماعت اسلامی کا احتجاج
  • ایران پر حملہ پاکستان کو اگلا نشانہ بنانے کی بنیاد ہے، لیاقت بلوچ
  • غزہ کے مسئلے پر مجرمانہ خاموشی نے امریکہ و اسرائیل کو حوصلہ دیا، جماعت اسلامی بلوچستان