سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے عہدیداران کے چناؤ کیلئے انتخابات 23 فروری کو ہوں گے، تاریخ میں پہلی مرتبہ بھاری تعداد 262 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔ صدارت کے عہدے کیلئے افضل بٹ، ارشد انصاری، مظہر عباس، ناصر زیدی، فوزیہ شاہد، شکیل انجم، لالہ اسد پٹھان، شکیل انجم، خالد کھوکھر، ندیم جاوید، آصف ظہیر خان لودھی ،سلیم سہتو اور نواز طاہر میدان میں موجود ہیں۔ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے 17 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جن میں ارشد انصاری، سلیم شاہد، ایوب جان سرہندی ،حامد یٰسین، کاشف رفیق،خالد عیسیٰ کھوکھر،انور رضا، محمد ظہیر خان لودھی،محمد عامر شہزاد،محمد نواز طاہر، مظہر عباس،مبارک زیب خان ،محمد عیسیٰ کھوکھر،سعید جان (لالا اسد پٹھان)،سلیم اختر سہتو، لالہ رحمان اورطارق چوہدری مدمقابل ہونگے،فنانس سیکرٹری کیلئے 26 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیٹی کے پاس جمع کرائے ہیں جن میں لالہ اسد پٹھان، سلیم شاہد، عامر سجاد سید،عابد عباسی، اہکرعلی شاہ،علی رضا علوی، ایوب جان سرہندی، حامد یٰسین،امداد اللہ بزدار،جے پرکاش مورانی، جاوید اصغر، جاوید فاروقی، جاوید حسین، کامران شیخ، کاشف علی،خالد بنبھان،محمد ظہیر خان لودھی،مخدوم احمد بلال،محمد شاہد چوہدری،محمد شہزاد،مزمل گجر،نصراللہ وسیر،نواز طاہر،شفیق اعوان، سحرش کھوکھر اورشہباز خان شامل ہیں،نائب صدور کی 04 نشستوں کیلئے 37 امیدوار میدان میں ہیں جن میں عبدالمجید گل، عبدالرحمان (لالا رحمان)،اہکرعلی شاہ، ایوب جان سرہندی، ناصر زیدی، اظہر جتوئی، حبیب الرحمان،امداد اللہ بزدار،امتیاز خان فاران،عرفان سعید،جاوید اصغر، جاوید فاروقی، جاوید حسین، کامران شیخ، کاشف علی،خالد بنبھان،خالد عیسیٰ کھوکھر، خورشید عباسی، محمد نواز طاہر، محمد عامر شہزاد، محمدعیسیٰ ،محمد شاہد چوہدری،محمد شہزاد،مزمل گجر،ندیم جاوید، نعیم حنیف،ناصر حسین، نصراللہ وسیر،قمر الزمان بھٹی،رانا شفیق خان پسروری، رو?ف مان،سحرش کھوکھر، شفیق اعوان،شہباز خان،یوسف عابد، عامر رفیق بٹ اورزینب گردیزی شامل ہیں،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی 04 نشستوں کیلئے 35 امیدوار پنجہ اآزامائی کرینگے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نواز طاہر

پڑھیں:

یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

ویب ڈیسک :وزیر اعظم شہباز شریف سے یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا نے آج صبح وزیر اعظم ہاؤس میں الوداعی ملاقات کی۔

 یورپی یونین کی سفیر کو پاکستان میں اپنی مدت ملازمت کی کامیابی سے تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے دوران یورپی یونین کی جانب سے مدد کو یقینی بنانے میں سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

 دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 

 وزیراعظم نے پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر یورپی یونین کی اہمیت کو اجاگر کیا اور جی ایس پی پلس اسکیم کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تھی۔

 وزیر اعظم نے یورپی یونین کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں ان سے ملاقات کے منتظر ہیں،ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ملکی سیاسی پیش رفت سمیت اہم امور بھی زیر بحث آئے۔

ملک بھر میں پلاٹس کی آن لائن تصدیق کا جدید نظام تیار

 یورپی یونین کی سفیر نے پاکستان میں قیام کے دوران ملنے والے تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

 وزیراعظم کی نیک خواہشات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ برسلز میں اپنی اگلی اسائنمنٹ میں پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھیں گی۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • سکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری، جدید ماڈل نوجوانوں کیلئے نجی سرمایہ کاری لائے گا: وزیراعظم
  • دنیا میں استحکام کیلئے چین اور یورپی یونین کے تعلقات ناگزیر ہیں، چینی صدر
  • یورپی یونین کی سفیر کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات
  • ملک ترقی نہیں کررہا، سیاسی ڈائیلاگ میں فوج اور عدلیہ کو بھی شامل کریں: شاہد خاقان
  • کسی ’فیڈرل فورس‘ کو آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
  • نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پی ٹی آئی کا ملک میں آئین و قانون کی بحالی، منصفانہ انتخابات کیلئے نئی سیاسی تحریک شروع کرنے کااعلان
  • بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا
  • ارشاد بھٹی کی تحقیقات ہوں تو ان کا کھرا بھی جنرل فیض حمید سے ہی جا کر ملے گا: جاوید لطیف