کینیڈا : امریکی طیارہ حادثے کا شکار‘ مسافر محفوظ رہے
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں امریکی ائرلائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا،تاہم اس دوران مسافر محفوظ رہے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈیلٹا طیارے میں 80 افراد سوار تھے ،جو کینیڈا کے ٹورنٹو ائرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں صرف 2افراد زخمی ہوئے اور تمام 80 مسافر زندہ بچ گئے تھے۔ امریکن ڈیلٹا ائر لائنز کمپنی نے کہا کہ ٹورنٹو کے پیئرسن ہوائی اڈے پر ایک امریکی طیارہ گر کر تباہ ہونے کے بعد 21 مسافروں میں سے 19 مسافروں کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ۔ کینیڈین ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے تفتیش کار اس بات کی تحقیقات کی قیادت کر رہے ہیں کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی اینڈیور ایئر کے ذریعے چلائے جانے والے طیارے کی تباہی کی وجہ کیا ہے۔ ہوائی اڈے کے فائر چیف نے کہا کہ حادثہ کینیڈا کے سب سے بڑے شہر میں شدید برف باری کے بعد پیش آیا، لیکن حادثے کے وقت رن وے خشک تھا اور کوئی تیز ہوا نہیں تھی۔ اس سے قبل پیئرسن میں 40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی تھیں اور ہوا میں برف اڑ رہی تھی ،جس نے حد نگاہ کو 5 میل تک کم کر دیا تھا۔ کینیڈین اور امریکی حکام حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
ملتان کے قریب موٹر وے پر بس حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔موٹروے ایم 5 پر بس صادق آباد سے لاہور آرہی تھی جو حادثے کا شکار ہوگئی، حادثہ ملتان کے قریب پیش آیا جب بس کا ڈرائیور اچانک اونگھنے کے باعث بس سے قابو نہ پا سکا اور وہ موٹروے سے نیچے اتر گئی۔ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے ۔ترجمان موٹر وے پولیس نے کہا کہ بس میں سوار دیگر مسافروں کی زندگی بچانے کے لئے فوری طور پر کارروائیاں کی گئیں اور امدادی ٹیموں نے صورتحال پر قابو پا لیا۔