وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ماحول دوست ہیں۔ اور ہمارا ایک سال کے اندر گرین اور کلین پنجاب کا خواب پورا ہوا۔ عوام کی سہولت کے لیے ماحول دوست بسیں منگوائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اور عوام کو ریلیف ملنے پر نواز شریف اور مجھ سے زیادہ کوئی خوش نہیں ہوتا۔ 27 الیکٹرک بسیں پنجاب میں آچکی ہیں۔ اور 500 الیکٹرک بسیں اگست میں آجائیں گی۔ الیکٹرک بسوں کا کرایہ 20 سے 35 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
الیکٹرک بسوں میں دی جانے والی سہولیات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبا اور خصوصی افراد کو الیکٹرک بسوں کا کارڈ مفت فراہم کیا جائے گا۔ اور بسوں میں فری وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجود ہے۔مریم نواز نے کہا کہ الیکٹرک بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے گئے ہیں۔ جبکہ خصوصی افراد کے لیے ایک آٹومیٹک ریمپ لگائی گئی ہے۔ الیکٹرک بسوں کی چارچنگ کے لیے 9 مخصوص چارچنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی بھی بڑا منصوبہ دیکھ لیں اس پر ن لیگ کی مہر لگی ہوئی ہے۔
اور اگر فسادات کی جگہ ملکی ترقی پر توجہ دی جاتی تو آج ہم بہت آگے نکل چکے ہوتے۔ ن لیگ کے دور میں پاکستان نے ہمیشہ ترقی کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سندھ حکومت نے بھی الیکٹرک بس سروس شروع کی۔ پاکستان میں پہلی انڈر گراؤنڈ ٹرام چلانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔ اور ٹرام منصوبے پر زیادہ لاگت آئے گی مگر کوشش ہے 3 سال کے اندر یہ منصوبہ مکمل ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر کوئی ذاتی کام نہیں کرتے۔ اور نہ ہی آج تک کرسی کو کاروبار کے لیے استعمال کیا۔
راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور ،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: الیکٹرک بسوں کا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے لیے
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا
پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہڑپہ میوزیم میں چار نئی گیلریوں کا افتتاح کر دیا۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہڑپہ میوزیم میں نئی گیلریوں کا قیام وزیراعلیٰ کے اس عزم کی عملی تصویر ہے جس کے تحت پنجاب کے تاریخی مقامات کو محفوظ اور فعال بنایا جا رہا ہے۔ تاریخی ورثہ صرف ہمارا ماضی ہی نہیں بلکہ ہماری شناخت ہے، اسے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ گیلریاں نہ صرف آثار قدیمہ کے تحفظ میں معاون ثابت ہوں گی بلکہ تعلیمی و سائنسی تحقیق کا بھی اہم مرکز بنیں گی۔ یہ ایک سنگ میل ہے جو پنجاب میں ثقافتی سیاحت کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔
سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ کا کہنا تھا کہ ورثے کی بحالی سے نہ صرف مقامی بلکہ بین الاقوامی سطح پر سیاحت کو فروغ ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آثار قدیمہ اس شعبے میں عالمی معیار کے مطابق اقدامات کر رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی ظہیر عباس ملک نے بتایا کہ نئی گیلریوں میں ہڑپہ کی تاریخ کو جدید تقاضوں کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔ یہ گیلریاں تحقیق، تعلیم اور عوامی آگاہی کے لیے ایک نیا باب ثابت ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ہڑپہ میوزیم کو جدید سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں تاکہ آنے والے سیاح اور طلبہ یہاں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا نئی گیلریوں کی بدولت نہ صرف ہڑپہ کی قدیم تاریخ کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی بلکہ نوجوان نسل میں اپنے ثقافتی ورثے سے جڑی بھی رہے گی۔