Express News:
2025-07-26@14:19:12 GMT

نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی ہار پر لب کشائی کردی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری کردہ ویڈیو میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے گرین شرٹس کو مشورہ دیا کہ پاکستانی ٹیم کو جارحانہ کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے، دنیا جس انداز میں کھیلتی ہے، ہم اس سے بہت دور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان 6 رنز اوور کی اوسط سے بھی بالنگ کرواتا تو میچ جیت سکتا تھا لیکن ہم بیٹرز بہت سلو کھیل رہے ہیں جسکا نقصان ہمیں ہار کی صورت میں اٹھانا پڑا۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

شعیب اختر نے شکست کے باوجود پاکستان کیلئے بھارت کیخلاف میچ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انڈیا کو شکست دینی ہے تو جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا، وہ ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: صائم کو انجری پر پروٹوکول! کیا ہم بھارت کیلئے کھیلتے تھے؟

سابق کرکٹر نے بالرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہمارے بالرز اختتامی اوورز میں بہت زیادہ رنز لٹارہے ہیں، جس پر انہیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: سابق کپتان نے موجودہ نسل کے کرکٹر کو "برگر بچے" قرار دیدیا، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔
 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیش کے وزیر کھیل، امور نوجوانان، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آصف محمود سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خصوصا کرکٹ کے فروغ و امپائرز ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے تعاون پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلا دیش کے امپائرز کو پاکستان میں ٹریننگ کی دعوت دی جبکہ وویمنز کرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرامز کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ اسپورٹس کے فروغ کے لیے پی سی بی اور بی سی بی میں باقاعدہ معاہدہ کیا جائے گا۔ملاقات میں نوجوانوں کی اسکلز ڈویلپمنٹ اور روزگار سے متعلق مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اعلی تعلیم، اسکالر شپ پروگرامز اور تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ سولر انرجی میں جدت اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔محسن نقوی نے شناختی دستاویزات کو فول پروف بنانے خصوصا نادرا کے محفوظ سکیورٹی نظام سے متعلق بتایا۔ بنگلا دیشی وزیر آصف محمود نے نادرا کے نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلا دیش کے وفد کو نادرا کے دورے کی دعوت دی، بنگلا دیش کا اعلی سطح کا وفد جلد پاکستان آئے گا اور نادرا کا دورہ کرے گا۔اس موقع پر، محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی زیادہ تر آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اسپورٹس سرگرمیوں کے فروغ سے یوتھ ڈویلپمنٹ کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ملاقات بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات خصوصا نوجوانوں، کھیل، تعلیم اور تجدید پذیر توانائی کے شعبوں میں تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی امید کو تقویت دیتی ہے۔بنگلا دیش کی وزارت اسپورٹس و یوتھ کے سیکریٹری محبوب العالم، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ رضاالمقصود، پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، منیجر نوید اکرم چیمہ اور اعلیٰ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • حکو مت کا بھارت میں ہونیوالے کسی بھی کھیل کے مقابلے میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ
  • پاکستان چیمپئنز نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے ہرا دیا
  • پاکستان، بنگلہ دیش ویزا فری معاہدہ، بھارت کو پریشانی کیوں لاحق ہوئی؟
  • بھارت بھاگ نکلا!
  • پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے، اسحاق ڈار
  • انڈیا بمقابلہ انگلینڈ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ، وسیم اکرم نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز گھنٹی بجا کرکیا
  • وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی، عظمی بخاری
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بنگلا دیشی وزیر کھیل سے ملاقات
  • سرجری یافلرز، کومل میر کا چہرہ کیوں بدلا؟ اداکارہ نے سب کچھ بتادیا