سعودی عرب، داخلی عازمین حج کے لیے ’’نسک پورٹل‘‘پرپیکیجز متعارف
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2025ء) سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے داخلی عازمین حج کے لیے ’’نسک پورٹل‘‘ پر چار پیکیجز متعارف کرائے ہیں۔ایس پی اے کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے نسک پورٹل پر رواں سال اندرون مملکت سے عازمین کے لیے 4 پیکجز کا اعلان کیا ہے ان میں وادی منی کی خیمہ بستی میں رہائش کا پیکیج 10 ہزار 366 ریال سے شروع ہوتا ہے۔
دوسرا پیکیج اکنامک خیموں کا ہے جس کی قیمت 8092 ریال سے شروع ہے،تیسرا پیکج جمرات ٹاورز کا ہے جس کی قیمت 13150 ریال اور چوتھے پیکیج کی قیمت 12537 ریال ہے یہ کدانہ ٹاورز کا ہے اس میں کیٹرنگ کا آپشن موجود ہے تاہم تمام پیکیجز میں ٹرانسپورٹ پروگرام شامل نہیں۔ وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق سعودی شہری اور مملکت میں مقیم غیرملکی جو رواں سال حج کرنے کے خواہش مند ہیں وہ مختلف نوعیت کے پیکیجز حاصل کرنے کے لیے ’’نسک‘‘ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بکنگ کر سکتے ہیں۔(جاری ہے)
درخواست گزار پلیٹ فارم پر درست معلومات اپ لوڈ کریں۔ وہ خواتین جو محرم سے استثنیٰ حاصل کرنا چاہتی ہیں انہیں بھی اس کی وضاحت بیان کرنا ہوگی تاکہ انہیں بغیرمحرم کے پرمٹ جاری کیا جا سکے۔ یاد رہے کہ سعودی وزارت حج وعمرہ نے 8 فروری سے داخلی عازمین کے لیے نسک پلیٹ فارم پر حج پیکج کی بکنگ کا اعلان کیا تھا۔ داخلی عازمین کے لیے حج پیکیجز پہلے آئیے پہلے پائیےکی بنیاد پر بک کئے جاتے ہیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے داخلی عازمین کے لیے
پڑھیں:
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا
انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کے متعلق خبر رواں ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔
یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہوگی جو کہ دو انفرادی صارفین کے درمیان چیٹ اور گروپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگی اور یہ فیچر آپ کو دوسروں کو آپ کا کانٹینٹ واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روکنے میں مدد دے گا۔
اس آپشن کو آن کرنے کے بعد صارفین دوسروں کو چیٹ ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کے آٹو-ڈاؤن لوڈ اور میسجز کو اے آئی فیچرز میں استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔
واٹس ایپ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر اعتماد ہوں گے کہ جو بھی کچھ چیٹ میں کہا جا رہا ہے اس کو باہر نہیں لے جایا جا سکے گا۔
صارفین اس فیچر کو چیٹ کے نام کو ٹیپ کر کے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی پر ٹیپ کر کے آن کر سکیں گے۔