اسلام آباد میں چوری کی واردات، متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں چوری کی خطرناک واردات ہوئی جس کے دوران کمرشل پلازہ میں واقع متعدد دکانوں کے تالے توڑے گئے، پلازے کا سیکیورٹی گارڈ مردہ حالت میں پایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ چوری بخاری پلازہ میں واقعہ دوکانوں کے تالے توڑ کرقیمتی سامان لے اڑے، پلازے کے سیکورٹی گارڈ کی لاش بھی ملی ہے۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ لاش پر بظاہر تشدد کے نشانات نہیں ملے، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی۔
پولیس ذرائع پلازے کی دوکانوں میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔
پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔
پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔