اس موقع پر انہوں نے سینئر صوبائی رہنماء ایس یو سی ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر انکے بیٹے ڈاکٹر سید مقعیل حسین ہاشمی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی، ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر تعزیت پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور صوبائی جنرل سیکرٹری خیبر پختونخوا مولانا کاظم حسین مطہری نے ضلع اوکرزئی کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے سینئر صوبائی رہنماء ایس یو سی ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر انکے بیٹے ڈاکٹر سید مقعیل حسین ہاشمی اور دیگر سوگواران سے ملاقات کی، ڈاکڑ سید خلیل حسین ہاشمی کی وفات پر تعزیت پیش کی اور قائد ملت کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر صاحب قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے دیرینہ دوست و عقیدت مند اور ہمارے مخلص تنظیمی دوست تھے۔ ان کی قومی ملی اور تنظیمی حوالے سے گرانقدر خدمات ہیں، صوبہ میں تنظیمی طور پر جماعت کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ علامہ رمضان توقیر نے ڈاکٹر خلیل حسین ہاشمی، دیگر خانوادہ سادات و شہدائے اورکزئی کی قبور پر حاضری، فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی، اس موقع پر سادات و مومنین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رمضان توقیر

پڑھیں:

اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں

سٹی42: معروف اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں۔

نوجوان اینکر عروج فاطمی کی وفات کی وجہ  ڈینگی وائرس ک بنا۔ انہیں ڈینگی رائرس کچھ روز پہلے لاحق ہوا تھا اور وہ اسوائرس کی پیدا کردہ پیچیدگیوں کی وجہ سے ہسپتال مین زیر علاج تھیں۔ آج وہ  ڈینگی کے  سبب وفات پا گئیں۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار تعزیت
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • محسن نقوی کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ، بہنوئی کے انتقال پر تعزیت
  • ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
  • مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ 
  • اینکر خاتون عروج فاطمہ وفات پا گئیں
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
  • قانون نافذ کرنے والے ادارے شہید عادل حسین کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں، علامہ صادق جعفری
  • آئی ایس او کے وفد کا دورہ پاراچنار