چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی--فائل فوٹو
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتِ حال، امن، ترقی اور دیگر امور زیرِ غور آئے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نیشنل کونسل آف آسٹریا کے صدر ایچ ای والٹر روزن کرانز سے ملاقات کی۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر آذربائیجان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کا دورہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اے پی اے میں مختلف علاقائی پارلیمانوں کے رہنماؤں سے تبادلۂ خیال کا موقع ملا، ہمیں آذربائیجان کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان مذہبی، ثقافتی اور تاریخی مماثلتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے آذربائیجان کے صدر کو ایس آئی ایف سی کے فورم کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ زراعت، توانائی، کان کنی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی آذربائیجان کے کے صدر
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔