سندھ میں 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی، ناصر حسین شاہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں پانچ لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم کے حوالے سے صوبائی وزیر توانائی نے اعلان کر دیا۔ کراچی کے عبداللہ رند گوٹھ منگھوپیر ٹاؤن میں بجلی فراہمی کی افتتاحی تقریب میں وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا وژن ہے کہ ہر ایک کو بجلی دی جائے، 2 لاکھ سولر سسٹم کی تقسیم شروع ہو چکی ہے اور 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بجلی نہیں پہنچی وہاں سولر فراہم کیے جائیں گے، سولر پارک کیلئے کوشش کریں گے کہ مقامی لوگوں کو یہاں روزگار دیں، یہاں کے نوجوانوں کو ٹیکنیکل تربیت دی جائے گی، تاکہ روزگار کے مواقع ملیں، سستی بجلی سے کراچی کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاکھ سولر سسٹم وزیر توانائی
پڑھیں:
31 اکتوبر تک 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے ٹیکس سال 2025ء کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ 31 اکتوبر تک 2025ء کل 59 لاکھ ٹیکس ریٹنز جمع کرائے گئے۔ جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران جمع کرائے گئے 50 لاکھ ریٹرنز کے مقابلے میں 17.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔ ان میں سے 36 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس کی ادائیگی بھی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 18.6 فیصد اضافہ ہے۔ مزید یہ کہ انفرادی ٹیکس دہندگان کی جانب سے گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 9 ارب روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا گیا جو 60 ارب روپے سے بڑھ کر 69 ارب روپے ہو گیا جو کہ 15 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ بیان کے مطابق وزیرِاعظم کی ہدایات کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں کی گئی۔ تاہم، ایسے ٹیکس دہندگان جو حقیقی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، وہ ایف بی آر کے آئی آر آئی ایس نظام کے ذریعے متعلقہ فیلڈ فارمیشن سے رابطہ کر کے ریٹرن جمع کرانے میں توسیع کی درخواست کر سکتے ہیں۔