پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی۔کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا، اگر میں اپنے لیے کھیلتا تو میرے لیے پرچی کی آواز لگتی۔انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 2 سال سے آوازیں سنتا آرہا ہوں، عوام کی تنقید و طنز کی اب عادت ہوچکی ہے، میں ان سب باتوں کو اب سوچتا نہیں ہوں۔خوشدل شاہ نے کہا کہ میرے بعد وکٹیں ہوتیں تو شاید میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، ٹیم سے ان اور آؤٹ ہونے کے بارے میں نہیں سوچتا، میرا ایک ہی مقصد ہوتا ہے پاکستان کو کیسے جیت دلاؤں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خوشدل شاہ اپنے لیے

پڑھیں:

آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 

پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔

دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے  پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔

آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔

بھارتی عوام  کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار  کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • موضوع: کربلا میں خواتین کا کردار اور ھم
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • عاطف اسلم کا نیا البم ’صبح آئے نہ‘ کب ریلیز ہو گا؟ گلوکار نے بڑی اپڈیٹ دے دی
  • آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا 
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت