نیویارک: امریکی ایئرلائن ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ٹورنٹو میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے پرواز کے تمام مسافروں کو30 ہزار ڈالر فی مسافر ادا کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق

کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو 30,000 ڈالر کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ معاوضہ “کسی بھی شرط کے بغیر” دیا جا رہا ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

ڈیلٹا کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے کہاکہ  تین دن گزرنے کے باوجود حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، پرواز ایک تجربہ کار عملے کے ساتھ تھی،” تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

دوسری جانب کینیڈا کی ایک قانونی فرم روچون جینووا نے تصدیق کی ہے کہ وہ کچھ متاثرہ مسافروں کی نمائندگی کر رہی ہے، جو ایئرلائن سے مزید ہرجانہ حاصل کرنے پر غور کر رہے ہیں، بین الاقوامی ہوابازی کے قوانین کے مطابق جب کوئی حادثہ زخمیوں یا اموات کا باعث بنتا ہے، تو ایئرلائنز پر لازم ہوتا ہے کہ وہ متاثرہ مسافروں کو ابتدائی مالی معاونت فراہم کریں۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ڈیلٹا فلائٹ 4819 نے جب ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی تو طیارہ الٹ گیا اور اس کا دایاں بازو مکمل طور پر الگ ہو گیا تھا، اس حادثے کے باوجود 80 افراد (76 مسافر اور 4 عملے کے افراد) محفوظ رہے تھے۔

واضح رہےکہ  حادثے کے بعد 21 زخمی مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اگلی صبح تک سوائے ایک کے تمام کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا، خوش قسمتی سے کسی بھی مسافر کو زندگی کے لیے خطرہ لاحق زخم نہیں آئے تھے۔

یاد رہےکہ ڈیلٹا ایئرلائنز کی ویب سائٹ کے مطابق اگر کسی مسافر کی موت واقع ہو جائے تو ابتدائی ادائیگی کم از کم 20,000 ڈالر ہونی چاہیے جبکہ زخمی ہونے کی صورت میں ادائیگی کی رقم ایئرلائن طے کرتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کسی ایئرلائن نے حادثے کے بعد مسافروں کو ابتدائی معاوضے کی پیشکش کی ہو،2013 میں سان فرانسسکو میں حادثے کا شکار ہونے والی آسیانا ایئرلائنز نے زندہ بچ جانے والے 288 مسافروں کو 10,000 ڈالر فی کس ادا کیے تھے۔

2024 میں الاسکا ایئرلائن کے ایک طیارے کے دورانِ پرواز دروازے کا ایک پینل الگ ہو گیا تھا، جس پر ایئرلائن نے مسافروں کو 1,500 ڈالر اور مکمل کرایہ واپسی کی پیشکش کی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حادثے کا شکار ہونے مسافروں کو

پڑھیں:

 مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار

اسلام آباد:

پنجاب کی سینئر وزیر اور حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی اور انہیں آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا اور ان کے ساتھ رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب بھی گاڑی میں موجود تھیں۔

 مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈی ایچ اے فیز 5 میں چار گاڑیاں آپس میں ٹکرائیں۔

گاڑی کے حادثے میں مریم اورنگزیب کو آنکھ پر چوٹ آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئر لائنز کو پروازوں کے رخ موڑنا پڑگئے
  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز میں بھونچال
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • فضائی کمپنی نے مسافر کو جہاز سے اترجانے کے لیے 3 ہزار ڈالر کی پیشکش کیوں کی؟
  • 25 ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کو 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد دینے کا اعلان
  • ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
  • کراچی کے عمرہ مسافر کی طبیعت خراب، پرواز کی واپسی جدہ لینڈنگ
  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • جامشورو میں مسافروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 14 ہو گئی