کراچی میں ٹریفک حادثہ: ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں عامر جاں بحق جبکہ ساجد زخمی ہوگیا، جاں بحق عامر پیدائشی گونگا بہرا تھا اور کچھ ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
لواحقین کے مطابق عامر اور ساجد اپنے کزن کو کینٹ اسٹیشن چھوڑ کر واپس قائد آباد آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔
دوسرا حادثہ شارع فیصل کارساز کے قریب پیش آیا ، جہاں زخمی محمد شاکر دوران علاج دم توڑ گیا،شاکر کی موٹرسائیکل ڈمپر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی تھی، جس کے بعد وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، ورثا قانونی کارروائی کے بغیر لاش جناح اسپتال سے لے گئے۔
کراچی میں ٹریفک حادثات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے صرف دو ماہ میں 119 افراد ٹریفک حادثات میں جان سے جا چکے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں 87 مرد، 16 خواتین، 12 بچے اور 4 بچیاں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ویتنام : ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک‘ کئی زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ٹرک مقامی مارکیٹ میں گھس گیاجس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حادثہ صبح پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور لاؤس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔