Jasarat News:
2025-05-29@07:31:17 GMT

پی ایم ای ایکس میں 39.848 بلین روپے کے سودے

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں بدھ کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 39.778 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 34،508 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 23.441 بلین روپے رہی۔ جبکہ بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 5.238 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 3.

159 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.217 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.981 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 1.292 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.287 بلین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 399.908 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 305.670 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 248.9346 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 138.916 ملین روپے، ایلومینم کے سودوں کی مالیت 24.740 ملین روپے، جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 21.835 ملین روپے اور برینٹ کے سودوں کی مالیت 18.973 ملین روپے رہی۔ ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 58 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 70.810 ملین روپے رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے

پڑھیں:

دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی، سابق فوجی افسران

راولپنڈی:

پاک فوج کے سابق افسران نے اپنی تنظیم ایکس سروس مین سوسائٹی اور قوم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی اور دنیا کو بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی سے جنگ کیسے لڑی جاتی ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے افسران کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے دشمن بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، پوری قوم سپہ سالار کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے، انہوں نے ملک کو تمام بحرانوں سے نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک نیوی نے اپنے پانیوں کا دفاع کیا اور سمندر کو کھلا رکھا، دشمن نے حملہ کیا تو فوج نے قوم ملک کی لاج رکھی، سابق تمام فوجی افسران افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، ترکی اور آذربائیجان نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔

ایکس سروس مین سوسائٹی کے اراکین نے بتایا کہ ہماری ٹیکنالوجی نے بھارت کو شکست فاش دی، فیلڈ مارشل صرف جنرل نہیں درد مند شخصیت ہیں، شہدا کے گھر جاتے ہیں اور افسران کی تربیت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اپنی لیڈر شپ خصوصاً ملٹری لیڈر شپ کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ہمارے دلوں اور خون میں پاکستان ہے۔

سابق فوجی افسران نے کہا کہ دشمن کافی عرصے سے پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا تھا، فیلڈ مارشل کو آئی ایس آئی، ایم آئی کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ترکی، چین، سعودی عرب اور آذربائیجان حکومت اور قیادت کے بھی شکر گزار ہیں۔

ایکس سروس مین کے اراکین نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی بہترین حکمت سے جنگ لڑی اور جیتی، آج پاکستان معتبر ریاستوں میں شامل ہوچکا ہے، دشمن نے حملہ کیا تو فیلڈ مارشل کی تیاری نے قوم کی بھرپور لاج رکھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک ٹرمپ انتظامیہ سے مستعفیٰ، مشیر کا عہدہ خاموشی سے چھوڑ دیا
  • اسپیس ایکس کا اسٹارشپ فلائٹ 9 ناکام، خلا میں پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ
  • اسپیس ایکس کی اسٹار شپ راکٹ کی پرواز ایک بار پھر ناکام
  • چین اگلے ماہ پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر قرض دے گا
  • سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، ایکس سروس مین
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملٹری ڈپلومیسی سے ملک بحرانوں سے نکل آیا، ایکس سروس مین سوسائٹی
  • دشمن کو میدان جنگ، سیاست اور خارجہ سمیت ہر محاذ پر شکست دی، سابق فوجی افسران
  • پنجاب: کروڑوں روپے مالیت کا سرکاری اسلحہ و بارود غائب، محکمہ داخلہ کا انکوائری کا حکم
  • اسلام آباد میں بکرا منڈیوں کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن، 55 فیصد اضافہ
  • کراچی: 3 خواتین گھر سے 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار