کراچی: عید پر زائد کرایہ لینے پر بس سروس انتظامیہ پر 75 ہزار روپے جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
فائل فوٹو
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ایسٹ نے کراچی بس سروس انتظامیہ پر 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
کراچی کی مقامی عدالت میں عید کے دنوں میں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
دورانِ سماعت عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بس سروس انتظامیہ درخواست گزار کو 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرے، بس انتظامیہ درخواست گزار کو قانونی چارہ جوئی کی مد میں 25 ہزار روپے بھی ادا کرے۔
صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزبس سروس چلنا شروع ہوگئی ہے
عدالت نے کہا کہ درخواست گزار سے کرائے کی مد میں وصول کیے گئے زائد 600 روپے بھی واپس کیے جائیں، بس مالکان کرایہ نامہ اپنے دفاتر میں واضح طور پر لگائیں۔
جج نے ریمارکس دیے کہ بس مالکان تہوار کے سیزن میں بھی حکومتی مقرر کردہ کرایہ نامہ اپنے دفاتر میں لگائیں، اگر بس مالکان کرایے میں اضافہ کرتے ہیں تو ایڈوانس میں عوام کو بتایا جائے۔
درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ جون 2024ء میں عید الاضحیٰ پر کراچی سے خیر پور کا ٹکٹ لیا تھا، جس کے کرایہ 16 سو روپے ہے جبکہ مجھ سے 22 سو روپے وصول کیے گئے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: درخواست گزار ہزار روپے
پڑھیں:
ایل پی جی سستی، اوگرا نے قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی۔ اتھارٹی نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 88 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 207 روپے 48 پیسے سے گھٹ کر 201 روپے 60 پیسے رہ گئی۔ اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس سے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2378 روپے 89 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پشاور میں انتظامیہ نے غیر قانونی ایل پی جی بھرائی اور کٹ ورکشاپس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ناقص سلنڈرز اور غیر قانونی گیس بھرائی انسانی جانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، لہٰذا ان سرگرمیوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت 30 روز کے لیے پابندی نافذ رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف منظور شدہ مقامات سے ہی ایل پی جی کی ری فلنگ کرائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔