WE News:
2025-07-26@22:57:08 GMT

ایک بوسہ جو ساڑھے 31 لاکھ روپے سے زائد میں پڑا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

ایک بوسہ جو ساڑھے 31 لاکھ روپے سے زائد میں پڑا

اسپین کی ہائیکورٹ نے فٹ بال فیڈریشن کے سابق سربراہ لوئس روبیلیز کو کھلاڑی جینی ہرموسو کو اس کی رضامندی کے بغیر چومنے پر جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیا ہے اور ان پر 10,800 یورو (ساڑھے 31 لاکھ روپے پاکستانی کے برابر) جرمانہ عائد کیا ہے۔

البتہ عدالت نے جمعرات کو اپنے  فیصلے میں لوئئس روبیلیز کو جبر کے الزام سے بری کر دیا۔ روبیئلز نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے اور قانونی جنگ لڑتے رہیں گے‘۔

استغاثہ نے خاتون فٹ بالر کے ہونٹوں کا بغیر رضامندی بوسہ لینے پر 47 سالہ روبیلز کے لیے قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔

ورلڈ کپ 2023 جیتنے کے بعد اسپین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ لوئس روبیالیس نے اسپین کی خاتون فٹبالر جینی ہرموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔

یہ بھی پڑھیےمداح نے درفشاں سلیم کا بوسہ لے لیا، ویڈیو وائرل

34 سالہ خاتون کھلاڑی جینی ہرموسو نے 3 فروری کو مقدمے کی سماعت کے پہلے دن کہا تھا کہ وہ بغیر رضامندی بوسے کے بعد ’بے عزتی‘ محسوس کرتی ہیں، جو ’کسی بھی سماجی یا کام کے دوران نہیں ہونا چاہیے۔‘ جبکہ  ان کے ساتھی کھلاڑیوں نے حلفیہ بیان دیا تھا کہ خاتون فٹ بالر اس واقعے کے بعد کس طرح روئی اور خود کو ’مجبور‘ محسوس کرتی رہیں۔ جبکہ خاتون کھلاڑی کے بھائی رافیل ہرموسو نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں معاملہ نہ بڑھانے کے معاملے پر دباؤ تھا۔

اس واقعے نے اسپین میں ایک گرما گرم بحث  چھیڑ دی، نتیجتاً  ملک بھر میں ’می ٹو‘ تحریک زور پکڑ گئی۔

عدالت نے روبیئلز کے 3 ساتھیوں کو بری کردیا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے خاتون کھلاڑی ہرموسو کو یہ کہنے پر مجبور کرنے کی کوشش  کی تھی کہ سڈنی میں 2023 کے ورلڈ کپ ایوارڈز کی تقریب میں یہ بوسہ اتفاقی تھا۔

یہ بھی پڑھیےوالد کے ساتھ بوسہ پر کوئی افسوس نہیں ہے، اداکارہ پوجا بھٹ

مجرم روبیلیز  مقدمہ کی سماعت کے دوران بھی بضد رہے کہ  خاتون فٹ بالر  نے کامیابی کے جشن کے دوران بوسہ دینے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ خاتون کھلاڑی نے مجھے مضبوطی سے پکڑا اور مجھے اٹھا لیا اور جب میں نیچے آیا تو ان سے پوچھا کہ کیا میں تمہیں بوسہ دے سکتا ہوں، جس پر انہوں نے کہا کہ ٹھیک ہے۔

 تاہم ہرموسو نے اپنے حلفیہ بیان میں کہا کہ انہوں نے رضامندی ظاہر نہیں کی تھی۔

چنانچہ جج نے روبیلیز  کو جنسی زیادتی کا مجرم پایا۔ لیکن انہوں نے کہا کہ اگرچہ یہ عمل ہمیشہ سے ’قابل مذمت‘ رہا ہے، لیکن یہ واقعہ معمولی شدت کا حامل تھا کیونکہ اس میں کوئی تشدد یا دھمکی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیےکنسرٹ میں خاتون کو بوسہ کیوں دیا؟ گلوکار ادت نارائن کا موقف سامنے آگیا

عدالت نے اپنے فیصلے میں روبیئلز پر ہرموسو سے 200 میٹر (218 گز) دور رہنے  اور ایک سال تک فٹ بالر سے بات چیت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔ علاوہ ازیں  روبیئلز  ہرموسو کو 3000 یورو( پونے 9 لاکھ روپے پاکستانی کےبرابر) بطور معاوضہ بھی ادا کریں گے۔ جرمانہ 18 ماہ کی مدت میں ادا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ روبیئلز کی سالانہ تنخواہ پونے 7 لاکھ یورو سے زائد ہے۔

سپین کی خواتین ٹیم کی کپتان نے کہا کہ وہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتی ہیں تاہم  وہ حیران ہیں کہ مجرم کو جبر کے الزامات کے حوالے سے کوئی سزا نہیں ملی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسپین بوسہ فٹ بال لوئس روبیلیز ہرموسو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسپین فٹ بال لوئس روبیلیز انہوں نے فٹ بالر تھا کہ کہا کہ

پڑھیں:

پاؤ بھاجی کی پلیٹ نے کیسے دو کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کا سراغ لگانے میں مدد کی

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک) پاؤ بھاجی کا نام کھانے پینے کے شوقین افراد کے لیے نیا نہیں لیکن یہ بات بہت سے لوگوں کے لیے یقیناً حیران کن ہو سکتی ہے کہ پاؤ بھاجی کی مدد سے انڈیا میں ڈکیتی کا ایک بڑا منصوبہ بے نقاب ہو سکا۔

سونے کی اس ڈکیتی کے پس پشت موجود شخص پیشے کے اعتبار سے خود بھی سونے(گولڈ) کا کاروبار کرتا تھا اور کاروبار کے دوران اس پر 40 لاکھ روپے کا قرض چڑھ گیا جسے وہ واپس کرنا چاہتا تھا تاہم اس کا سبب نہیں بن پا رہا تھا۔

پولیس کے مطابق اس کے لیے انھوں نے سونے کا کاروبار کرنے والے ایک اور تاجر موتھللا ملک کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔

اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انھوں نے ایک گروپ تشکیل دیا جس نے کرناٹک کے قصبے کلبُرگی میں موتھللا ملک کی جیولری شاپ کو لوٹنےکا پلان بنایا۔

اس کے گینگ میں پانچ لوگ شامل تھے۔ انھوں نے ڈکیتی سے پہلے آپس میں بات چیت کی اور اس کے بعد ان میں سے چار افراد اپنے چہرے مکمل طور پر ڈھانپ کر دکان میں داخل ہوئے تاکہ ان کی شناخت نہ ہو سکے۔

لٹیروں نے موتھللا ملک کو ڈرانے کے لیے ایک لائٹر کا استعمال کیا جو دیکھنے میں پستول جیسا تھا۔

ڈکیتی کے دوران اس گینگ نے دکان کے سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دیے، دکان کے مالک کے ہاتھ پیر رسی سے باندھے اور تقریباً 2 کروڑ 15 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور زیورات لے اڑے۔

پولیس کو تحقیقات کے دوران مرکزی ملزم تک پہنچنے کا سراغ پاؤ بھاجی کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے گئے نمبر سے ملا۔

کلبُرگی کے پولیس کمشنر ڈاکٹر ایس شرنپا نے بی بی سی ہندی کو بتایا کہ ’واقعے کے وقت مرکزی ملزم نے ایک مختلف موبائل فون استعمال کیا تھا لیکن جب انھوں نے پاؤ بھاجی کی ایک پلیٹ کے لیے ادائیگی کی تو انھوں نے ایک مختلف نمبر استعمال کیا۔ یہ ہمارے لیے سب سے اہم اشارہ ثابت ہوا۔‘
ڈکیتی کی واردات میں کیا ہوا
تھانے میں درج کروائی گئی اپنی شکایت میں موتھللا ملک نے بتایا کہ 11 جولائی کو رات 12 بج کر 15 منٹ پر چار آدمی ان کی دکان میں گھس آئے۔ ان میں سے ایک نے ان کے سر پر بندوق تانی، دوسرے نے ان کی گردن پر چاقو رکھ کر دھمکایا اور تیسرے نے سی سی ٹی وی کی تاریں کاٹ دیں۔

موتھللا ملک نے رپورٹ میں درج کروایا کہ ڈاکوؤں نے انھیں تجوری کی چابیاں دینے کا حکم دیا اور ان کے ہاتھ اور ٹانگیں باندھ دیں، ان کے منہ میں کپڑا ٹھونس کر ٹیپ لگا دی۔

موتھللا ملک کی شکایت کی بنیاد پر کلبُرگی پولیس نے اس گینگ کی تلاش کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دیں۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ دکان میں صرف چار لوگ داخل ہوئے تھے لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج میں پانچ افراد دکان کے باہر نظر آئے۔

ڈکیتی میں ملوث چار افراد نے اپنے موبائل پھینک دیے تھے جبکہ پانچویں شخص کے موبائل نمبر کا پتہ نہیں چل سکا۔

سراغ کیسے ملا
جب پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگالا تو ان میں سے ایک شخص پاؤ بھاجی کی دکان پر کھڑا نظر آیا جہاں سے اس کا نمبر انھوں نے ڈھونڈ نکالا اور یہ پانچواں شخص پورے کیس کا ماسٹر مائنڈ اور قرض کے بوجھ تلے دبا سنار نکلا۔

پولیس نے دکان میں داخل ہونے والے چاروں کے موبائل نمبروں کی جانچ شروع کردی۔

تحقیقات میں پتہ چلا کہ ایک ملزم اتر پردیش کا رہنے والا ہے لیکن ابھی وہ ممبئی میں فٹ پاتھ پر کپڑے بیچتا ہے۔
پولیس کے مطابق دوسرا ملزم موبائل چوری جیسے چھوٹے موٹے جرائم میں ملوث تھا اور ممبئی میں رہتا تھا۔ جبکہ باقی دو ملزم مقامی رہائشی ہیں۔

پولیس نے ان میں سے اب تک تین افراد کو گرفتار کیا جن میں مغربی بنگال کے تین رہائشی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ باقی دو ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس ڈکیتی کے منصوبے کو ترتیب دینے والے مرکزی ملزم کا تعلق مغربی بنگال سے ہے لیکن کلبُرگی میں ان کا کاروبار تھا۔

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ مرکزی ملزم جیولری کی دکان میں داخل نہیں ہوا تھا اور یہی وہ پانچواں شخص تھا جو ڈکیتی کے دوران جائے واردات سے دور تھا لیکن اسی نے گینگ کے باقی ارکان تک پہنچنے میں پولیس کو اہم سراغ فراہم کیے تھے۔

پولیس کمشنر ڈاکٹر ایس شرنپا نے بی بی سی کو مزید بتایا کہ ’ہمیں جو معلومات ملیں اس کے مطابق یہ جرم چار افراد نے کیا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چار افراد کو دکان میں داخل ہوتے اور نکلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ہمیں پتہ چلا کہ پانچواں شخص جیولری شاپ میں داخل نہیں ہوا اور وہی مرکزی ملزم تھا۔‘

چوری سے زیادہ سونا برآمد
پولیس نے تفتیش کے دوران مجرموں کا سراغ لگا کر ان سے 2.8 کلو وزن کا سونا اور زیورات برآمد کر لیے۔ لیکن یہ موتھللا ملک کی کہانی سے مختلف حقائق تھے۔

موتھللا ملک نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ ان کا 850 گرام سونا چوری ہوا ہے۔ لیکن جب پولیس نے اس کے کھاتوں کی جانچ کی تو اعداد و شمار آپس میں نہیں ملے۔

ان پر الزام ہے کہ انھوں نے اپنے کاروباری دستاویزات میں دو کلو گرام سونے کا کوئی حساب نہیں رکھا۔

ان تفصیلات کے سامنے آنے پر پولیس نے اس معاملے میں ایک علیحدہ کیس درج کیا ہے۔

پولیس کے مطابق اس پورے گینگ کے رابطے کئی ریاستوں میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان کے خلاف 10 سے 15 ڈکیتی کے مقدمات درج ہیں۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گھریلو ملازمہ 50 تولے سونا اور ڈیڑھ لاکھ روپے لے اڑی
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 4 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ
  • پاؤ بھاجی کی پلیٹ نے کیسے دو کروڑ روپے سے زائد کی پراسرار ڈکیتی کا سراغ لگانے میں مدد کی
  • ماڈل روچی گُجر نے فلم پریمیئر پر پروڈیوسر کو چپل مار دی ، 23 لاکھ روپے کے دھوکہ دہی کا الزام
  • ڈلیوری بوائے کے ساتھ ایک لاکھ 21 ہزار روپے کی ڈکیتی کا ڈراپ سین
  • ساڑھے 3 ارب کی کرپشن کے بدلے تقریبا ڈیڑھ ارب واپسی، کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب نے بڑی پلی بارگین منظور کر لی
  • سعودی عرب میں ٹرین سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ
  • لاہور: خاتون سمیت 7 جعلی پراپرٹی ڈیلرز گرفتار، 22 لاکھ نقدی برآمد
  • بی ایم ڈبلیوگاڑیوں کے خریداروں کے لیے خوشخبری! قیمتوں میں لاکھوں کی کمی
  • سسرالیوں نے خاتون کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے میں فروخت کردیا