نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کا سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے سی ڈی اے یونین کے انتخابات کے پر امن انعقاد پر ڈائریکٹر لیبر عطا باری کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواکو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ 6فروری کو سی ڈی اے یونین کے انتخابات میں مختلف دھڑوں نے حصہ لیا اور انتخابات کے نتیجے میں سی بی اے چوہدری یاسین گروپ نے کامیابی حاصل کی۔ خط میں کہا گیا کہ یہ انتخابات سی ڈی اے کے سب سے پرامن انتخابات رہے ہیں ۔ خط میں کہا گیا ان انتخابات میں کسی نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا اور جو کچھ تھوڑے بہت مسائل تھے انہیں انتخابات کی ذمہ داری سنبھالنے والے ڈائریکٹر لیبر عطاباری نے احسن طریقے سے حل کروایا۔ خط میں کہا گیا کہ پر امن انعقاد کروانے پرڈائریکٹر لیبر عطاباری خراج تحسین اور تعریف کے قابل ہیں ۔ انڈسٹریل ریلیشن کمیشن بذریعہ خط انہیں خرا ج تحسین پیش کرتا ہے اور انکی کارکردگی کو سراہتا ہے ۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن ڈائریکٹر لیبر انتخابات کے میں کہا گیا
پڑھیں:
کمپٹیشن کمیشن کا اہم اقدام، لاجسٹکس شعبے میں 2 کمپنیوں کو مسابقتی قوانین سے استشنی کی مشروط منظوری
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے لاجسٹکس شعبے میں 2 کمپنیوں کو مسابقتی قوانین سے استشنی کی مشروط منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق مسابقتی قوانین کی شرائط سے استشنی جائنٹ وینچر منصوبوں کے لئے دیا گیا، معاہدوں کا قانونی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے پہلوؤں سے جائزہ لیا گیا۔
لاجسٹکس میں بین لاقوامی سرمایہ کاری اور لاجسٹکس میں جدت آئے گی، کمیشن نے بعض شرائط کے ساتھ شیئر ہولڈر معاہدوں کی اجازت دی۔
منظور شدہ شرائط پر مکمل عملدرآمد لازم قرار دیا گیا ہے۔