تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )اسرائیلی شہرتل ابیب میں 3 بسوں میں دھماکوں کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فوج کو مغربی کنارے(غزہ) میں ”دہشت گردی کے مراکز“ کے خلاف سخت آپریشن کا حکم دے دیا ہے جس سے امن معاہدہ ختم ہونے کا امکان ہے‘اسرائیلی پولیس کے مطابق دھماکو ں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پولیس کا کہنا ہے کہ یہ مشتبہ دہشت گردانہ حملہ ہے جبکہ عرب ماہرین اسے ایک خود ساختہ حملہ قراردے رہے ہیں تاکہ اسرائیل اسے امن معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرسکے.

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے کہا کہ دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے.

وزیر اعظم نیتن یاہوکے دفتر نے ”ایکس“ پربیان میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں دہشت گردی کے مراکز کے خلاف ایک سخت آپریشن کرے. پولیس نے ابتدائی طور پر دھماکوں میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی ہے سوشل میڈیا پر فوٹیج میں ایک بس کو پارکنگ میں آگ لگتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جس کے اوپر دھوئیں کا ایک بڑا بادل اٹھ رہا ہے پولیس کے ترجمان آریہ ڈورون نے کہا کہ افسران تل ابیب میں مزید بموں کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں ڈورون نے دھماکوں کے فوراً بعد اسرائیلی ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہماری فورسز اب تک علاقے کی تلاشی لے رہی ہیں عوام کو ہر مشتبہ بیگ یا چیز کے حوالے سے چوکنا رہنا چاہیے.

ان کا کہنا تھا کہ اگر دہشت گردوں نے ان ٹائمرز کو غلط وقت پر سیٹ کیا ہے تو ہم واقعی خوش قسمت ہیں لیکن اس کا تعین ہونا ابھی باقی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نہ پھٹنے والی ڈیوائسز میں سے ایک جس کا وزن 5 کلوگرام تھا میں” تلکرم سے بدلہ“ کا پیغام لکھا تھا جو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشن کی طرف اشارہ کرتا ہے. نتین یاہو کے دفتر نے بتایا کہ انہوں نے پولیس اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسی کو بھی حکم دیا ہے کہ اسرائیلی شہروں میں حملوں سے روک تھام کے لیے سرگرمیاں بڑھائیں اسرائیلی پبلک براڈکاسٹر نے اطلاع دی ہے کہ وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے اپنا مراکش کا دورہ مختصر کر دیا ہے اور وہ اسرائیل واپس آجائیں گی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیتن یاہو دیا ہے

پڑھیں:

کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار

کراچی:

شریف آباد پولیس نے کم سن بچے کو مبینہ طور پر تشدد سے ہلاک کرنے کے الزام میں سوتیلے باپ اور بچے کی ماں کو گرفتار کرلی اور مقتول علی کے چچا کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی لیاقت آباد اقبال شیخ نے بتایا کہ ایف سی ایریا میں رہائش پذیر اسد کی رمشا نامی خاتون کی دوسری شادی ہوئی تھی جبکہ رمشا کا پہلے شوہر سے 3 سال کا بیٹا علی تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسد اپنے سوتیلے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا جبکہ اس کی والدہ پر بھی یہ الزام ہے کہ وہ بھی اپنے بیٹے تشدد کرتی تھی اور اہل محلہ کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی ہے۔

اقبال شیخ نے بتایا کہ بدھ کی شب بچے کی حالت خراب ہونے پر اسے پہلے نجی اسپتال بعدازاں عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں بتایا گیا کہ بچہ سیڑھیوں سے گر گیا تاہم کمسن بچے کے جاں بحق ہونے پر اس کی لیاقت آباد مقامی قبرستان میں تدفین بھی کر دی گئی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ کمسن علی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر پولیس نے دونوں میاں بیوی کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا جہاں وہ ایک دوسرے پر الزام عائد کرتے رہے اور ان کے بیانات میں تضاد پایا گیا۔

ایس ایچ او شریف آباد مہر یوسف نے بتایا کہ اسد اور رمشا کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ مقتول علی کی ہلاکت کا مقدمہ اس کے چچا کی مدعیت میں دفعہ 302 کے تحت والدہ اور اس کے سوتیلے باپ کے خلاف درج کرلیا اور انہیں مزید تفتتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ضرورت پڑنے پر قبر کشائی بھی کرائی جائے گی تاہم انوسٹی گیشن پولیس گرفتار میاں اور بیوی سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا
  • دریائے راوی میں ایک ہی خاندان کے 3 بچے ڈوب کر جاں بحق
  • کراچی؛ ماں اور سوتیلے باپ پر کمسن بچے کے قتل کا الزام، دونوں ملزمان گرفتار
  • ایران پوری "انسانیت" کیلئے خطرہ ہے، "نیتن یاہو" کی ہرزہ سرائی
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • لکی مروت: ٹریفک پولیس موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
  • عالمی عدالت نے نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، مگر اس فیصلے کا احترام امریکا سمیت کوئی نہیں کررہا، فضل الرحمان
  • سکھ فارجسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا