پنجاب: ایف آئی اے کی کارروائی، 5 انسانی اسمگلرز گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 3 مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 5 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہاءالدین سے گرفتار کیا گیا ہے۔
2 ملزمان نےشہریوں کو موریطانیہ بھجوایا تھا، اُن متاثرہ افراد نے موریطانیہ سے واپس پہنچنے پر اِن ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرائے تھے۔
2 ملزمان نے شہریوں کو جرمنی بھجوانے کے لیے 36 لاکھ روپے لیےتھے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے
پڑھیں:
ڈی آئی خان: پولیو ٹیم کی حفاظتی ڈیوٹی پر مامور پولیس پر فائرنگ، 2 ملزمان گرفتار
—فائل فوٹوڈی آئی خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس وین پر فائرنگ کی گئی ہے۔
پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 ملزمان زخمی ہو گئے جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور بارودی مواد قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔