جو ہا نسبرگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں جی ٹونٹی وزرائے خارجہ  اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ نئے دور میں چین اور روس کے درمیان ہم آہنگی پر مبنی جامع اسٹریٹجک  شراکت داری اعلیٰ درجے اور وسیع جہتوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔
دونوں فریقوں کے باہمی فائدہ مند تعاون میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے اور ان کا اسٹریٹجک رابطہ قریبی اور موثر رہا ہے، جس نے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور کثیر قطبی دنیا کے عمل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر کامیاب عمل درآمد اور نئے سال میں چین روس تعلقات کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ وانگ ای نے کہا کہ اس سال فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی  فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے، دونوں فریقوں کو اس موقع  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین روس اسٹریٹجک تعاون کو گہرا کرنے، گلوبل ساوتھ  کے ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع کرنے اور عالمی سطح پر یکساں طور پر اقتصادی نظام کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے۔
لاوروف نے کہا کہ صدر پوٹن اور چین کے  صدر شی جن پھنگ نے روس چین تعلقات اور تزویراتی تعاون کی سمت کی نشاندہی کی ہے۔ روس اس کی پیروی کرنے، اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مضبوط بنانے، معیشت، تجارت، مالیات اور ثقافت جیسے مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے اور روس چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاوروف نے یوکرینی بحران میں تازہ ترین پیش رفت اور روس کے تحفظات سے آگاہ کیا اور  اس بات کا اظہار کیا کہ چین امن اور مذاکرات کو فروغ دینے اور بحران کو سیاسی طور پر حل کرنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اور روس کو فروغ

پڑھیں:

مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر قیمت پر نہروں کو نہ بننے دینے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم انصاف سے کام لیں گے، وزیرِ اعظم کو بھی نہروں کے معاملے پر نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے۔

مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جولائی 2024ء سے نہری منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • چین دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں میں آذربائیجان کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے، چینی صدر
  • ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ چین کا پیغام
  • علاقائی راہداریوں، تجارتی روابط اور جنوبی-جنوبی تعاون کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
  • سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دیا جائے گا، ایران
  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
  • چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم