پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پی ٹی آئی نے سینیٹرز کی معطلی کی ڈپٹی چیئرمین کی رولنگ مسترد کردی، مستعفی ہونے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے اپنے ارکان کی معطلی کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی رولنگ مسترد کر دی۔پی ٹی آئی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سے استعفے اور اپوزیشن سینیٹرز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال ناصر خان نے رولنگ دی کی تین اپوزیشن سینیٹرز نے نامناسب الفاظ استعمال کرکے ایوان کا تقدس پامال کیا، ان کا طرزِ عمل ایوان کے تقاضوں کے مطابق نہیں، معطلی اور انخلا کا اختیار رکھنے کے باوجود معاملہ اپوزیشن لیڈر اور قائد ایوان پر چھوڑتے ہیں۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر موڈریٹر کے بجائے فریق بن جاتے ہیں، جب تحریک پر گنتی کا نتیجہ حکومت کے خلاف آیا تو وہ نتیجہ ہی روک لیا، ڈپٹی چیئرمین گنتی کے نتیجے کا اعلان کریں اور اپنے عہدے سے استعفی دیں۔وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ جب تقریر کے لیے آئے تو اس دوران بھی اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی جاری رہی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی
پڑھیں:
آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ مسترد کرکے بورڈ کو آگاہ کردیا، پی سی بی ایونٹ سے دستبرداری کے مؤقف پر قائم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آئی سی سی نے ایشیا کپ کے لیے مقرر کردہ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، آئی سی سی نے پی سی بی کو اس فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد امکان ہے کہ پی سی بی مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت کرے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج اہم حکومتی شخصیات سے ملاقات اور مشاورت متوقع ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاک بھارت میچ کے ریفری کو ہٹانے کے مطالبے پر آئی سی سی کے فیصلے پر جلد اپنا مؤقف دے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے حوالے سے پی سی بی جلد فیصلہ کرے گا اور اگلےچند گھنٹوں میں بورڈ ایشیاکپ کے بارے میں اپنامؤقف پیش کرے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اگرپاکستان کامطالبہ نہ ماناگیا تو ٹیم ایشیاکپ سے دستبردار ہوجائے گی۔
اس سے قبل بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاک بھارت میچ کے ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بھارتی ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی نے گزشتہ رات پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس متعلق بتادیا تھا۔