برطانیہ جانےکے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
پاکستان سے برطانیہ جانے والے مسافروں کے لئے اہم خبر آگئی ، اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کیلئے پروازوں کی تیاریاں شروع کردی ، برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کے سیفٹی ریوروو بورڈ کا اجلاس پندرہ مارچ کو متوقع ہے، ائندہ اجلاس میں پاکستانی ائیرلائنز کو اجازت نامہ ملنے کی توقع ہے۔
پہلے مرحلے میں قومی ائیرلائن اٹھائیس مارچ سے اسلام آباد سے براہ راست مانچسٹر پرواز چلانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے اور دوسرے مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن،برمنگھم شروع کرے گی۔قومی ائیرلائن انتطامیہ نے برطانوی فلائٹ آپریشن کے انتظامات مکمل کرنے کے لیے گراونڈ ہینڈلنگ،کیٹرئنگ،کریو ہوٹلز کے ٹینڈرز جاری کردیے۔
قومی ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ ڈی ایف ٹی کی جانب سے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ مثبت فیصلہ انے کی صورت میں فل فور آپریشن کا آغاز کردیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ برطانوی مارکیٹ پی آئی اے نیٹ ورک ایک انتہائی اہم روٹ ہے، مسافروں کو بین الاقوامی میعار کی اطمینان بخش سروسز مہیا کی جائیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پابندیوں سے قبل قومی ائیرلائنز کا یورپ برطانیہ روٹ کل آمدن 37 فیصد تھا، قومی ائیرلائن برطانیہ فلائٹس آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے استعمال کرے گی۔قومی ایئرلائن نے کہا ہے کہ برطانیہ فلائٹ آپریشن کے لیے پہلے مرحلے میں ہفتہ وار تین پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھاکھلاڑیوں نے آخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگ نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کی فتح ٹیم ورک، محنت اور پروفیشنل اپروچ کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شائقین کرکٹ بہترین ماحول میں ہر میچ سے محظوظ ہوئے ۔