مریم نوازشریف پنجاب کو تجاوزات کے ناسور سے پاک کرنے کا مشن پنجاب بھرمیں جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
رائیونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2025ء)) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو تجاوزات کے نا سور سے پاک کرنے کا مشن پنجاب بھر میں جاری، سیاسی سماجی حلقوں میں تجاوزات کا خاتمہ ناممکن یہاں قبضہ مافیا مضبوط اپریشن مشکل،رائیونڈ اسسٹنٹ کمشنر زہیب ممتاز کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نواز شریف پنجاب کو تجاوزات کے نا سور سے پاک کرنے کے مشن میں رائیونڈ کی تاجر برادری کو ساف ستھرے پنجاب میں سب سے آگے بڑھ کر تجاوزات سے پاک کرنا چاہئے، لیکن تاجر برادری نے ابھی تک ہمارے ساتھ وہ تعاون نہیں کیا جو ان کو کرنا چاہئے تھا، جس پر مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی اجلاس منعقدہ زیر صدارت سابق بلدیہ چیئر مین مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں مبشر حسین شیخ نے دیلی تنظیموں کے صدور کے ہمراہ رائیونڈ شہر کے تمام تاجران برادری اور دکان دار اسسٹنٹ کمشنر کے حکم کے مطابق ناجائز تجاوزات کو ختم کرکے اپنا نمائشی سامان اپنی حد ود میں رکھیں، اور د کانوں کے باہر سب ٹھیلے اور پھٹے اٹھوادیںتاکہ بعد میں کسی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے، بصورت دیگر ضلعی انظامیہ کے اپریشن کے دوران ناجائز تجاوزات کی صورت میں اٹھایا جا نے والا سامان بحق سرکار ضبط ہوگا اور قانونی کاروائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سے پاک
پڑھیں:
پنجاب حکومت کابانی پی ٹی آئی کے 11مقدمات اے ٹی سی راولپنڈی منتقل کرنے کا فیصلہ
سٹی42: پنجاب حکومت نےبانی پی ٹی آئی کے 11 مقدمات انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی منتقل کر دیے گئے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام مقدمات اب اے ٹی سی راولپنڈی میں زیرِ سماعت ہوں گے۔ ان مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی جائے گی۔
فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
ذرائع کے مطابق یہ مقدمات راولپنڈی کے مختلف تھانوں آر اے بازار، سٹی، وارث خان، نیو ٹاؤن، صادق آباد اور ٹیکسلا میں درج ہیں۔
پنجاب حکومت نے اے ٹی سی راولپنڈی کو بانی پی ٹی آئی کے تمام مقدمات کے ٹرائل کیلئے نامزد کیا ہے جبکہ اڈیالہ جیل، پولیس اور پراسیکیوشن حکام کو اس ضمن میں باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔