UrduPoint:
2025-04-25@02:27:23 GMT

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں کے چند متنازع لمحات

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ میچوں کے چند متنازع لمحات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) جاوید میانداد کا کرن مورے کو فیلڈ پر تنگ کرنا، ونکٹیش پرساد کا عامر سہیل کو پویلین واپس بھیجنا، یا پھر گوتم گھمبیر اور شاہد آفریدی کے درمیان تکرار - پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران نہ صرف کھلاڑی بلکہ شائقین بھی گرم جوش رہتے ہیں۔

آئیے چیمپئنز ٹرافی کے دوران اتوار کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل ایسے ہی چند واقعات کو یاد کرتے ہیں۔

میانداد کی کرن مورے کی نقل

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز جاوید میانداد اپنی بلے بازی کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ اسمارٹنیس کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ انہوں نے 1992ء کے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں بھارتی وکٹ کیپر کرن مورے کو چڑانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

(جاری ہے)

وکٹ کے پیچھے سے کرن مورے میچ کے دوران مسلسل میانداد کو باتوں میں الجھانے کی کوشش کر رہے تھے۔

ایسے میں تنگ آ کر میانداد نے ایک رن لینے کے بعد اچانک کینگرو کی طرح چھلانگیں لگانا شروع کر دیں۔ بعد میں پتہ چلا کہ وہ مورے کی طرف سے غیر ضروری اپیلوں کی نقل کر رہے تھے۔ عامر سہیل اور پرساد میں تکرار

بھارتی شہر بینگالورو میں سن 1996 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں پاکستان کے اوپنر بلے باز عامر سہیل اپنے جذبات قابو نہ کر سکے۔

انہوں نے بھارتی ٹیم کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب کے دوران میڈیم پیسر ونکٹیش پرساد کی ایک گیند پر عمدہ شاٹ کھیلتے ہوئے چوکا لگانے کے بعد انہیں گھورنا شروع کر دیا اور غصے میں بالر کو باؤنڈری کی جانب اشارہ کرنے لگے۔

پرساد نے جواب میں اگلی ہی گیند پر سہیل کو کلین بولڈ کر دیا۔ اس کے بعد نہ صرف بھارتی ٹیم بلکہ اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں بھارتی تماشائیوں نے عامر سہیل کو پویلین کا راستہ دکھایا۔

اس کے بعد پاکستانی ٹیم یہ اہم میچ ہار گئی تھی۔ انضمام کو تماشائی نے 'آلو' کہہ دیا

عام طور پر اپنے ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے جانے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز انضمام الحق بھی ہائی پریشر گیم میں اپنے غصے پر قابونہیں رکھ سکے۔ سن 1997 میں ٹورونٹو میں کھیلے گئے ایک میچ میں انضمام باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو اچانک تماشائیوں نے انہیں "آلو، آلو" کہہ کر تنگ کرنا شروع کر دیا۔

جب یہ نعرے بڑھنے لگے تو انضمام نے ڈریسنگ روم سے بیٹ منگوایا اور آوازیں لگانے والے شخص کے پیچھے فیلڈ سے باہر اسٹینڈز میں چلے گئے۔ اتنے میں سکیورٹی نے مداخلت کر کے انہیں روک لیا۔

آفریدی اور گھمبیر کی ٹکر

بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر، جو اب قومی ٹیم کے کوچ ہیں، نے سن 2007 ایک میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی گیند پر چوکا لگایا اور پھر دونوں کے درمیان تقریباﹰ ہاتھا پائی ہونے لگی تھی۔

گھمبیر اور آفریدی کے بیچ پہلے ہی الفاظ کا تبادلہ تو ہو رہا تھا، لیکن اچانک رن لیتے ہوئے گھمبیر آفریدی سے ٹکرا گئے اور پھر امپائرز نے دونوں کو پیچھے ہٹایا۔

اس وقت ٹی وی پر دکھائے گئے یہ ڈرامائی مناظر آج بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتے ہیں۔

شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ

جب غصے اور لڑائی کی بات ہو تو دنیا کے تیز ترین گیند باز شعیب اختر کسیے پیچھے رہ سکتے ہیں۔

سن 2010 میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں شعیب اختر نے ہربھجن کو ایک ڈاٹ بال کروانے کے بعد کچھ کہہ دیا۔ اس بات نے بھارتی اسپنر کو خوب غصہ دلایا اور انہوں نے میچ کا اختتام محمد عامر کی گیند پر چھکا لگا کر کیا۔ انہوں نے پھر شعیب اختر کے سامنے جا کر جیت کا جشن بھرپور انداز میں منایا۔

دونوں کھلاڑیوں نے حال ہی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے ایک پروموشن ویڈیو کے لیے ان لمحات کو ٹی وی پر دوبارہ فلمایا ہے۔

ع آ / ا ا (اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایک میچ میں عامر سہیل انہوں نے کے دوران گیند پر بلے باز کے بعد

پڑھیں:

پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے دروازے پر دستک دے دی۔

کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گیلسپی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان مالی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جو ان کے دسمبر گزشتہ سال عہدہ چھوڑنے کے بعد سامنے آیا۔

گیلسپی نے پی سی بی پر معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اب تک مکمل ادائیگی نہیں کی گئی۔

ای ایس پی این کرک انفو کے ذرائع کے مطابق گیلسپی نے اپنے واجبات کی ادائیگیوں کے لیے پی سی بی سے رابطہ کیا، ان میں وہ بونس بھی شامل ہیں جن کا وعدہ بورڈ نے اکتوبر 2024 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے اور نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر کیا تھا۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نے یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے بھی اٹھایا ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا آئی سی سی کے پاس اس تنازع میں مداخلت کا اختیار ہے یا نہیں۔

گیلسپی کا کہنا ہے کہ انہیں پی سی بی کی جانب سے مالی معاوضے سے متعلق مخصوص تحریری یقین دہانیاں دی گئی تھیں، جو تاحال پوری نہیں ہوئیں۔

خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، انہوں نے پی سی بی اور سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید سے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دیا۔

بعد ازاں، جیسن گیلسپی نے آسٹریلیا میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی عبوری کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔

تاہم، دسمبر میں دورہ جنوبی افریقہ کے لیے اسسٹنٹ کوچ ٹم نیلسن کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے پر جیسن گلیسپی پی سی بی سے ناراض ہوگئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ جانے سے انکار کر دیا تھا۔

جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کر دیا تھا۔

دوسری جانب، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ جیسن گیلسپی نے معاہدے کے تحت مطلوبہ 4 ماہ کا نوٹس بورڈ کو نہیں دیا۔

گزشتہ روز، پی سی بی کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں وضاحت کی گئی کہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ نے سیٹلمنٹ کے لیے خط لکھا تھا، جس پر انہیں کنٹریکٹ کی خلاف ورزی اور بقایا جات کا بتادیا گیا تھا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق جیسن گلیسپی خود عہدہ چھوڑ گئے تھے اور کنٹریکٹ کے مطابق انہیں 4 ماہ کی تنخواہ کے برابر رقم بورڈ کو ادا کرنی ہے، معاہدے کے مطابق کرکٹ بورڈ گلیسپی کو برطرف کرتا تو انہیں 4 ماہ کی تنخواہ ادا کی جاتی۔

تاہم، یہ واضح نہیں کہ آیا پی سی بی گیلسپی سے نوٹس پیریڈ کے بغیر استعفیٰ دینے پر ہرجانے کا مطالبہ کرے گا یا نہیں، لیکن بورڈ اس آپشن پر غور کر رہا ہے۔ فی الحال پی سی بی کا مؤقف ہے کہ وہ گیلسپی کے کسی بھی بقایاجات کا مقروض نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:حکومت کی اعلان کردہ مفت الیکٹرک اسکوٹی کیسے حاصل کریں، شرائط کیا ہیں؟

متعلقہ مضامین

  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • پاکستان کیساتھ آئندہ دو طرفہ کرکٹ سیریز نہیں کھیلیں گے، نائب صدر بی سی سی آئی
  • کرکٹ میں بھی سیاست، پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو کیا پیغام دیا؟
  • ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ہو گا یا نہیں ؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے حیران کن کا اعلان کر دیا
  • ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست لے آیا۔پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • بھارتی کرکٹ بورڈ کی بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو دھمکی، کرکٹ کھیلنے سے انکار
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! “کرکٹ نہیں کھیلیں گے”
  • کھیل میں سیاست؛ پہلگام واقعہ! کرکٹ نہیں کھیلیں گے
  • پی سی بی کیساتھ مالی تنازع، سابق ہیڈکوچ نے آئی سی سی کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟