2025-11-03@18:34:21 GMT
تلاش کی گنتی: 404
«ایک میچ میں»:
پاکستان میں آئی فون کے شوقین افراد کی کمی نہیں، تاہم اس کے لیے بھاری بھرکم پی ٹی اے ٹیکس عام صارفین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے۔ بہت سے شہریوں کے لیے یہ ٹیکس ادا کرنا ممکن نہیں ہوتا، جس کے باعث وہ یا تو نان پی ٹی اے فون استعمال کرتے ہیں یا مجبوری کے تحت ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ اسی تناظر میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیرِاعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے اور رکنِ قومی اسمبلی قاسم گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں اپنے نئے فون کا پی ٹی اے ٹیکس ادا کرنے کے لیے پرانا فون بیچنا پڑا۔ I...
لاہور(نامہ نگار)پاکستان نے ٹی 20 سیریز کے فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں ایک، ایک میچ جیت کر سیریز میں برابر ہیں۔ٹاس کے موقع پر کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ پاکستانی اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو آرام دیا گیا جبکہ اسپنر عثمان طارق پاکستان کے لیے آج اپنا ٹی 20 ڈیبیو کریں گے۔ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی بھی پاکستان کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے۔سلمان علی آغا کی قیادت میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، بابراعظم اور عثمان خان ٹیم میں شامل ہیں، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ...
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا آغاز ایک خاموش لمحے سے ہوا، جب دونوں ٹیموں اور تماشائیوں نے 17 سالہ بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ میچ کے آغاز سے قبل اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر بین آسٹن کی تصویر دکھائی گئی، اور پورا میدان احترام میں خاموش کھڑا رہا۔ یہ منظر نہ صرف دل چھو لینے والا تھا بلکہ کھیل کے جذبے اور انسانیت کی ایک خوبصورت مثال بھی پیش کر گیا۔ یاد رہے کہ بین آسٹن حال ہی میں میلبرن میں نیٹس پر پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، مگر...
17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کو گیند لگنے سے انتقال کے بعد کرکٹ کی دنیا سوگوار ہے۔ میلبرن میں شیفلڈ شیلڈ کے میچ کے آخری روز کھیل شروع ہونے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق شیفلڈ شیلڈ کا میچ وکٹوریہ اور تسمانیہ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے، کھلاڑیوں نے بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں اور جنکشن اوول کی گراؤنڈ کے جنگلے کے ساتھ بیٹس بھی کھڑے کیے۔ برسبین اور پرتھ میں شیفلڈ شیلڈ کے میچز کے دوران بھی بین آسٹن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیموں نے سیمی فائنل میں سیاہ پٹیاں پہنیں تھیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی ایک اور مشتبہ کشتی پر مہلک حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا، جس میں 4 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی افواج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی کشتی ہونے کے شبہ میں ایک اور کشتی پر میزائل داغا ہے، جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے بدھ کی رات X پر جاری بیان میں کہا کہ ڈپارٹمنٹ آف وار (محکمہ جنگ) نے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور کشتی پر مہلک کارروائی کی ہے، جس میں چار مرد منشیات فروش دہشت گرد مارے گئے، کشتی ایک نامزد دہشت گرد تنظیم کے زیر...
کینبرا میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔ میچ کا آغاز آسٹریلیا کے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے سے ہوا۔ بھارت نے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا، تاہم صرف پانچ اوورز کے بعد بارش نے کھیل روک دیا۔ وقفے کے بعد میچ کو فی اننگز 18 اوورز تک محدود کر کے دوبارہ شروع کیا گیا، مگر بارش ایک بار پھر حائل ہو گئی اور کھیل 9.4 اوورز کے بعد مکمل طور پر ختم کرنا پڑا۔ بارش رکنے سے پہلے بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنا لیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز کے ساتھ...
پیسے کی طاقت سے ورلڈ کرکٹ کو تباہ کردیا، ہر معاملے میں خصوصی رعایت دی جاتی ہے مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ کوئی حل نکالو، ہاتھ ہلکا رکھو، سابق میچ ریفری سابق میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی بھارت نوازی کا پول کھول دیا۔کرس براڈ نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے میں ہاتھ ہلکا رکھنے کا کہا گیا تھا۔ ایک میچ میں بھارتی ٹیم 4 اوورز پیچھے تھی، سلو اوور ریٹ کا جرمانہ یقینی طور پر بنتا تھا۔آئی سی سی کے سابق میچ کرس براڈ نے یہ بھی کہا کہ مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا آج کا پہلا میچ قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو 4 عالمی ریکارڈز دلواسکتا ہے بشرطیکہ وہ عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر اگلے 2 میچز میں وہ یہ کوشش کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟ صرف عالمی ریکارڈ ہی نہیں بلکہ رواں سیریز میں بابر اعظم کے پاس ایک اور موقع بھی ہے جس سے وہ ان 4 چار ریکارڈز کے علاوہ ایک قومی ریکارڈ بھی بناسکتے ہیں۔ پہلا ریکارڈ آج کے میچ میں بابر اعظم جو ایک عالمی ریکارڈ بناسکتے...
کھیلوں میں دیگر ممالک کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والا بھارت روز بروز اپنے کیے پر ہزیمت اٹھانے لگا۔ سابق آئی سی سی میچ ریفری کرس براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے معاملات میں بھارتی اثر و رسوخ اور سیاسی مداخلت بے نقاب کردی۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو دیے گئے انٹرویو میں سابق میچ ریفری کرس براڈ نے بتایا کہ بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے پر ہاتھ ہلکا رکھنے کو کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کا لگنا تھا لیکن مجھے ایک فون کال موصول ہوئی اور کہا گیا کہ ہاتھ ہلکا رکھو اور کوئی حل نکالو، کیوں کہ یہ بھارت ہے۔ کرس...
پاکستان کے معروف اداکار احد رضا میر کا حالیہ انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ممکن ہے میں مستقبل میں اپنا چہرہ مصنوعی ذہانت (AI) کو بیچ دوں۔ امریکا میں مداحوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران احد رضا میر نے ٹیکنالوجی، اداکاری اور مستقبل کے منصوبوں پر کھل کر گفتگو کی۔ اداکار نے کہا کہ میں مصنوعی ذہانت کو ایک ساتھ دلچسپ اور خوفناک تصور کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شاید چند سال بعد میں اپنا چہرہ اے آئی کو بیچ دوں، تاکہ وہ خودکار طور پر میری پرفارمنسز بنا دے۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید کہا کہ پھر ایک سال میں میرے دس ڈرامے ریلیز...
SYDNEY: آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں بھارت کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر روہت شرما نے شان دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف سنچری مکمل کی بلکہ خراب فارم کے باعث ان کے مستقبل پر اٹھنے والی چہ مگوئیاں کو ختم کردیا اور ساتھ ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے 237 رنز کا ہدف دیا تو جواب بھارت کے کپتان اور اوپنر شبمن گل بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تاہم روہت شرما اور ویرات کوہلی نے بہترین شراکت داری کے ساتھ ٹیم 9 وکٹوں سے فتح دلائی۔ بھارت کے 38 سالہ بیٹر...
بھارت میں جاری آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے میچ سے قبل آسٹریلوی خواتین کرکٹرز سے چھیڑ چھاڑ کی گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کی 2 کرکٹرز کو مدھیہ پردیش میں ایک موٹر سائیکل سوار شخص نے مبینہ طور پر ڈنڈا مارا اور ان میں سے ایک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا تھا جب آسٹریلوی ٹیم کی کھلاڑی اپنے ہوٹل سے باہر نکل کر قریبی کیفے کی طرف جا رہی تھیں۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص نے ان کا پیچھا کیا اور نامناسب طریقے سے چھو کر فرار ہو...
گزشتہ 6 سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے گھر میں 16 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے 4 جیتے اور 4 کا کوئی نتیجہ نہ نکلا جبکہ 8 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید تکلیف دہ بات یہ رہی کہ اس دوران 2 سیریز میں کلین سوئپ کی خفت اٹھانی پڑی جبکہ مزید دردناک معاملہ یہ رہا کہ بنگلہ دیش نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ یہ ہے وہ کارکردگی جسے ہم اپنے سر پر سجائے گھوم رہے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ہوم سیریز ٹیمیوں کے لیے سودمند رہتی ہیں کہ وکٹیں اور کنڈیشنز دونوں ہی حق میں ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ تقریباً ہر ٹیم کا ریکارڈ گھر میں...
پاکستان شاہینز فروری 2026 میں انگلینڈ لائنز کے خلاف سیریز کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیریز ابو ظہبی میں 20 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچز شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 فروری کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایک روزہ میچز 27 فروری، یکم، 4، 6 اور 9 مارچ کو ہوں گے۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ کا کہنا ہے کہ سیریز نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ Schedule announced ????️ Pakistan Shaheens ???? England Lions set to take place in Abu Dhabi from 20 February to 9 March next year ???? Read more ➡️...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی اسپنر آصف آفریدی، جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کی، اپنی شاندار کارکردگی سے نہایت مطمئن اور خوش نظر آئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 1933 سے قائم ریکارڈ توڑا۔38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے عمر رسیدہ ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی نپی تلی لائن و لینتھ سے بیٹرز کو مسلسل پریشان رکھا۔پی سی بی کو دیے گئے ایک انٹرویو...
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 313 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔ میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ...
ڈھاکا: ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے اور پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں ریکارڈ بنا دیا۔ بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز میں واپسی کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں پہلے بولنگ کی اور تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ میرپور میں کھیلے...
بیسویں صدی کے عظیم ترین سائنسی دماغ ڈاکٹر البرٹ آئن اسٹائن کا نام دنیا میں ریاضی اور طبیعات کی عظمت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس نے کائنات کی ساخت کو سمجھنے کے لیے ایسے اصول اور نظریات دیے جنہوں نے جدید سائنس کی بنیادیں بدل ڈالیں۔ لیکن اس عظیم شخصیت کی نجی زندگی بھی اتنی ہی پیچیدہ اور متنازع ہے جتنی اس کی سائنسی دریافتیں۔ خاص طور پر اس کی پہلی بیوی ملیوا ماریچ کی کہانی ایک ایسا باب ہے جسے اکثر نظرانداز کیا گیا۔ یہ وہ عورت تھی جس نے اپنی ذہانت، قربانی اور محنت کے باوجود تاریخ کے دھندلکوں میں اپنا نام کھو دیا، حالاںکہ کئی ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر ملیوا نہ ہوتی تو شاید...
ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیگ مرحلے میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ایک موقع پر مضبوط پوزیشن میں تھی۔ 234 رنز پر صرف 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اوپنر سمریتی مندھانا 88 رنز پر کریز پر موجود تھیں۔ تاہم 42ویں اوور میں اسپنر لنزی اسمتھ کی گیند پر ان کا کیچ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، جس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی میچ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2025 میں برطانیہ نے پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں کھیلا گیا جہاں دنیا بھر کی چھ بہترین جونیئر ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔تیسری پوزیشن کے اس اہم میچ کا آغاز برطانیہ نے جارحانہ انداز میں کیا اور پہلے کوارٹر ہی میں دو شاندار گول داغ کر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا۔ پاکستانی ٹیم نے اگرچہ آغاز میں دفاعی کمزوریاں دکھائیں، تاہم دوسرے کوارٹر میں ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے ایک خوبصورت فیلڈ گول کرکے مقابلے کو 2-1 پر لے آیا۔تیسرے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں ایک...
ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے باعث منسوخ، جنوبی افریقہ کی سیمی فائنل میں رسائی
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا 19واں میچ، جو ہفتے کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا، بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔ میچ کی منسوخی سے جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جو 5 میچوں میں 8 پوائنٹس کے ساتھ صرف آسٹریلیا سے پیچھے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی آج کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈی کے خلاف پاکستانی ٹیم نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 25 اوورز میں 5 وکٹوں پر 92 رنز بنائے تھے کہ ایک اور بارش نے کھیل روک دیا، جو آخرکار میچ کے...
پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم سلطان آف جوہر کپ میںتیسری پوزیشن حاصل کرنے میں ناکام رہی، جب کہ ملائیشیا کے شہر جوہر باہرو میں ہونے والے برانز میڈل کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دے دی۔ میچ کے آغاز سے ہی انگلش ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی، جب کہ پاکستانی ٹیم نے گول کے متعدد مواقع ضائع کر دیے۔ مقررہ وقت کے اختتام پر انگلینڈ کے تین اورپاکستان کے دو گول تھے۔ پاکستان کی جانب سےکپتان حنان شاہد اورسفیان خان نے ایک، ایک گول کیا، مگر ٹیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ اس جیت کے بعد انگلینڈ نے برانز میڈل اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ پاکستان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔ آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے...
قومی ٹیسٹ ٹیم کو ایک فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقا کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کی جیت کا تناسب 100 فیصد ہے۔ گرین کیپس سے اوپر موجود آسٹریلیا نے اب تک رواں دورانیے میں کھیلے گئے اپنے تینوں ٹیسٹ میچز میں فتح پاکر 36 پوائنٹس حاصل کیے ہیں، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہی ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچز میں ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ نئے دورانیے میں سب سے زیادہ سات ٹیسٹ میچز بھارت نے...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں پاکستانی بولرز کی محنت خراب موسم کی نذر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا، ابتدائی اوورز سے ہی پاکستانی بولرز نے انگلش بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ ابتدائی 10 اوورز میں انگلینڈ کی 5 بیٹرز پویلین لوٹ گئیں۔ 57 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ایلس کیپسی نے چارلی ڈین کے ہمراہ ٹوٹل کو 78 رنز تک پہنچایا، پھر چارلی اور ایم آرلوٹ نے آٹھویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔ سارہ گلین 3 اور لنزے اسمتھ 4 رنز پر ناٹ...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رونالڈو نے گزشتہ روز ہنگری کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے۔ تاہم ان کی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی اور مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ 40 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ انہوں نے گوئٹے مالا کے سابق کھلاڑی کارلوس روئز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں 39 گول کر رکھے تھے۔ ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی 36 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ???????????? Cristiano Ronaldo: The all-time top goalscorer in #FIFAWorldCup qualifying history!#WeAre26 pic.twitter.com/jyOXaGlU7C — FIFA World...
’اصل مسئلہ آئی سی سی اور بی سی سی آئی ہے‘، ہاکی میچ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے ہاتھ ملانے پر لوگوں کا خیر مقدم
ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
کویت کے شہر الاردیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز کا دوسرا میچ 1-1 گول سے برابر ہوا۔ گروپ ای کا یہ مقابلہ ایک دلچسپ انداز میں شروع ہوا، جب افغانستان نے میچ کے آغاز کے صرف پانچویں منٹ میں گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ تاہم افغانستان کی برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور پاکستان کے مڈفیلڈر اعتراز حسین نے 29ویں منٹ میں شاندار گول کرتے ہوئے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کے لیے کئی کوششیں کیں، مگر کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی اور میچ کا اختتام 1-1 کے اسکور پر ہوا، جس کے...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ کے ہائی وولٹیج مقابلے میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ملائیشیا میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں قومی ٹیم کے کپتان حنان شاہد نے پنالٹی اسٹروک پر گول کر پاکستان کو ایک، صفر کی برتری دلائی۔کھیل کے دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے تاہم دونوں ٹیمیں اس میں کامیاب نہ ہو سکیں۔اہم میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے صفیان خان نے گول کر کے بھارت کے خلاف برتری کو 0-2 کیا، تاہم چند ہی لمحوں بعد بھارت کے ہندال ہراجیت سنگھ پنالٹی اسٹروک پر گول کر کے مقابلہ 1-2 پر...
فٹبال کے شائقین بڑی بے چینی سے ایک سنسنی خیز میچ کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں سعودی عرب اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ فیصلہ کن ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم براہِ راست فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہنچے گی جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: یہ مقابلہ آج رات پاکستانی ٹائم کے مطابق 11:45 کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی کے پلے آف میں، جس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے، اب ورلڈ کپ کے لیے مقابلہ صرف سعودی عرب اور عراق کے درمیان رہ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: عراق نے ہفتے کے روز انڈونیشیا کو ایک سخت میچ میں...
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-3 گول سے برابر ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور: 13واں سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائیشیا کو 2-7 سے شکست دیدی میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 گول کیے، جن میں ایک پینالٹی کارنر پر حاصل کیا گیا، جبکہ کپتان حنان شاہد نے ایک گول اسکور کیا۔ دوسری جانب بھارت کی ٹیم کی طرف سے ارجیت سنگھ، سوربھ آنند اور من میت سنگھ نے ایک ایک گول داغا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنز ہاکی کپ: پاکستان کو نیوزی لینڈ سے شکست، سیمی فائنل تک رسائی چانس پر یوں زبردست جوابی حملوں اور سخت...
اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر کے گروپ ای کے اہم میچ آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے م مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کویت میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث یہ مقابلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، انجری کا شکار ہونے والے ایک پاکستانی فٹبالر بھی مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کررہی ہے۔ United as one. Strong as ever. ????...
انڈیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز ایک دلچسپ واقعہ اسٹیڈیم میں کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گیا جس نے سوشل میڈیا پر زبردست چرچا مچا دیا ہے۔ جہاں ایک طرف ویسٹ انڈیز کی ٹیم سنبھلنے کی کوشش کر رہی تھی وہیں تماشائیوں کی ایک جوڑی نے اپنی شرارتوں سے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے بیٹنگ کے دوران ایک لڑکی نے ایک لڑکے کو بار بار تھپڑ مارے اور بعد ازاں اس کا گلا پکڑ لیا اور پھر دونوں ہنسنے لگے۔ یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کی رکشے میں بیٹھی خاتون کے ساتھ بدتمیزی، دوپٹہ کھینچنےکی ویڈیو وائرل یہ ویڈیو فوراً سوشل...
پاکستان کے معروف کرکٹنگ محمد برادران میں سب سے بڑے وزیر محمد انتقال کر گئے، ان کی عمر 95 برس تھی۔ وزیر محمد نے پاکستان کی کرکٹ کے ابتدائی دور میں 20 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، یہ تعداد ان کے بھائیوں حنیف، مشتاق اور صادق محمد سے کم تھی۔ محمد برادران میں اب سب سے بڑے رئیس محمد ہیں جنہوں نے کبھی پاکستان کی نمائندگی نہیں کی، جبکہ حنیف محمد 2016 میں وفات پا چکے ہیں۔ The PCB is deeply saddened by the passing of former Pakistan Test batter Wazir Mohammad. One of the four Mohammad brothers to represent Pakistan in Test cricket, he featured in 20 matches for his country from 1952 to 1959. The PCB extends its heartfelt...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی 124ویں پاکستان لائف اسٹائل فرنیچر ایکسپو نمائش کا افتتاح کیا۔پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کے فیصل محسن اور زارا محسن نے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے ربن کاٹ کر پاکستان لائف اسٹائل ایکسپو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر ایکسپو میں 100 سے زیادہ ملکی فرنیچر کمپنیوں کے 120 اسٹال لگائے گئے ہیں،فرنیچر ایکسپو کا مقصد مقامی کمپنیوں کی مصنوعات کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرا نا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ سندھ حکومت اس...
لاہور: سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرکے میزبان ملائیشیا پربرتری ثابت کردی۔ پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ تمان ڈایا ہاکی ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان نے میزبان حریف کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔ پہلے کوارٹر میں سیفان خان نے گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، دوسرا گول احمد ندیم نے کیا جبکہ سیفان خان نے تیسرا گول کرکے ہاف ٹائم تک مقابلہ تین ایک کردیا۔ دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے ایک گول کیا جبکہ پاکستان نے مزید چار گول کرکے سبقت حاصل کرلی۔ تین گول کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے...
مولوی عمر فاروق نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں غزہ میں جنگ بندی کی خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کے لئے قتل عام، بھوک اور اسرائیلی نسل کشی کے مہینوں بعد ایک انتہائی ضروری راحت قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے غزہ میں جنگ بندی ہی ناانصافی کے بیچ امید کی کرن قرار دیا اور کہا کہ یہ فلسطینیوں کے لئے طویل انتظار کے بعد ایک بڑی راحت ہوگی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ حقیقی امن اسی وقت قائم ہوگا جب فلسطینیوں کے حقوق، عزت اور وطن بحال ہوں گے۔ میرواعظِ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک پر ایک پوسٹ میں غزہ میں جنگ بندی کی خبر کا خیرمقدم کرتے...
کرکٹ کے میدان میں اب مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence – AI) نے بھی اپنی جگہ بنالی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پِچ رپورٹنگ کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دسویں میچ سے قبل بھارت کی سابق کپتان متھالی راج نے گوگل کے جیمنائی اے آئی ٹول کے ساتھ مل کر پِچ رپورٹ پیش کی۔ متھالی راج نے اپنے موبائل پر Gemini Live فیچر استعمال کرتے ہوئے کیمرے کے ذریعے پِچ دکھائی اور اے آئی سے سوال کیا کہ ہم وشاکھا پٹنم کے اے سی اے وی ڈی سی اے ACA-VDCA اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے میچ کے لیے موجود ہیں، یہاں موسم گرم...
دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا ایک ایک پوائنٹ مل گیا ،دوسرا میچ 14 اکتوبر کو کویت میں کھیلا جائے گا اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا، دونوں ٹیموں نے ایک، ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔اسلام آباد کے پاکستان اسپورٹس بورڈ فٹبال اسٹیڈم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پہلے ہاف میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جبکہ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کو پینلٹی ملی، جسے عبید خان نے مس کر دیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب میں دوسرا کوالیفائر...
شہزادہ ولیم اور ہیری کے بیچ دوریاں دوبارہ شدت اختیار کر گئیں، شہزادی ڈیانا کی 30ویں برسی سے پہلے تنازعہ
برطانوی ولی عہد ولیم اور چھوٹے بھائی ہیری کے بیچ دراڑ بڑھ گئی شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری کے تعلقات میں کشیدگی پھر سے بڑھ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری اور بادشاہ چارلس کی صلح پر پانی پھیر دیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولی عہد شہزادہ ولیم اپنی مرحوم والدہ کی یاد میں ہونے والی کسی بھی سرکاری تقریب میں اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی شمولیت کے سخت خلاف ہیں۔ یاد رہے کہ دونوں شہزادوں کی والدہ لیڈی ڈیانا 28 برس قبل 31 اگست 1997 کو ایک حادثے میں چل بسی تھیں۔ شہزادہ ہیری ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہے ہیں جس کا مقصد شہزادی ڈیانا کی انسانی خدمت کی...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے عالمی ایونٹس میں پاکستان سے نہ کھیلنے کا امکان رد کردیا۔تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے ایک روز قبل ایک کالم میں آئی سی سی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنے ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز ’ارینج‘ کرنا چھوڑ دے۔ہر بار ایک ہی گروپ میں روایتی حریفوں کو ساتھ رکھنے کی وجہ صرف مالی فائدہ حاصل کرنا ہے، مگر اب ان کی وجہ سے کرکٹ سیاست سے آلودہ ہورہی ہے۔مائیک ایتھرٹن نے مطالبہ کیا کہ اگلے براڈکاسٹنگ دورانیے سے قبل آئی سی سی اپنے ایونٹس کے ڈراز کی شفافیت یقینی بنائے، اگر ایسے میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے سے سامنا نہیں ہوتا تو نہ...
اسلام آباد کے آبپارہ مارکیٹ کے اتوار بازار میں 55 سالہ خاتون شام کے وقت ایک چھوٹی سی اسٹال پر پکوڑے تلتی نظر آتی ہیں۔ ان کے ہاتھوں کی مہارت اور چہرے کی تھکن دونوں ان کی زندگی کی کہانی سناتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں باہمت ماں، بیٹیوں کا پراٹھا اسٹال ان خاتون کے شوہر ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے جبکہ ان کا بیٹا آرمی پبلک اسکول کے سانحے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ ان صدمات کے بعد وہ اسلام آباد آگئیں تاکہ کسی طرح زندگی کا پہیہ چلا سکیں۔ وہ ہفتے میں 3 دن کام کرتی ہیں کیونکہ باقی دنوں میں ان کی طبیعت اجازت نہیں دیتی۔ ذیابطیس کی مریض ہونے کے باوجود وہ ہمت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے جبکہ حکام نے زخمیوں میں 5 افراد کی حالت کو تشویشناک قرار دیدیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق 2جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس چیف نے بتایا کہ ہجوم میں اچانک ایک شخص کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد متعدد افراد نے اپنے ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی۔ انٹرنیشنل ڈیسک سیف اللہ
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹر سدرا امین کو بھارت کے خلاف ایک روزہ ورلڈ کپ 2025 کے میچ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے سرزنش کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ کوشکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا آئی سی سی کے مطابق سدرا امین نے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جو بین الاقوامی میچ کے دوران کرکٹ کے سامان، لباس، گراؤنڈ یا فٹنگز کے غلط استعمال سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے دوران بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے 40ویں اوور کی آخری گیند...
امریکا کی ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹ بال میچ کے بعد فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک افراد میں ایک 43 سالہ خاتون اور ایک 17 سالہ لڑکا شامل ہے۔ زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دو یونیورسٹیوں کی فٹبال ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد ہونے والا جھگڑا شدید فائرنگ میں تبدیل ہوگیا۔ پولیس کو رات 11 بج کر 30 منٹ پر اس واقعے کی اطلاع ملی تھی، جسے پولیس چیف جیمز گریبوئس نے اجتماعی فائرنگ قرار دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا تھا۔ پولیس...
مونٹگمری (الاباما): امریکا میں ایک اور فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ریاست الاباما کے شہر مونٹگمری میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ہلاک ہونے والوں میں ایک 43 سالہ خاتون اور 17 سالہ لڑکا شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہر کے نائٹ لائف ڈسٹرکٹ میں پیش آیا۔ واقعہ اس وقت شروع ہوا جب دو جامعات کی فٹبال ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد تکرار جھگڑے میں بدل گئی، جس کے فوراً بعد متعدد افراد نے ہتھیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے صوبے اینہوئی سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے آئی فون خریدنے کے لیے 17 برس کی عمر میں اپنا گردہ بیچ دیا تھا، لیکن اب وہ اپنی اس ایک لمحے کی خواہش کی بھاری قیمت تاحیات معذوری کی صورت میں چکا رہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق وانگ شینگکون نے 2011 میں آئی فون 4 خریدنے کی خواہش ظاہر کی، مگر غربت آڑے آگئی۔ اُس وقت آئی فون کو دولت اور اسٹیٹس کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ خواب پورا کرنے کے جنون میں وانگ نے آن لائن پوسٹس پڑھ کر ایک غیرقانونی سرجری کے ذریعے اپنا گردہ بیچنے کا فیصلہ کیا۔ اس ’’سودے‘‘ کے بدلے اسے 20 ہزار یوآن ملے جن سے اُس نے آئی...
ایشیا کپ 2025 میں متحدہ عرب امارات میں بھارت اور پاکستان نے تین بار مد مقابل آ کر سب کو محظوظ کیا، جس میں بھارت نے ہر میچ میں فتح حاصل کی۔ اگلی ملاقات ممکنہ طور پر 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہوگی، جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو گا۔ ایشیا کپ میں بھارت کی بالادستی متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آخری ایشیا کپ میں دونوں ٹیمیں تین بار مد مقابل آئیں، اور بھارت نے تمام مقابلوں میں فتح حاصل کی، بشمول فائنل کے، جس کے بعد بھارت نے اپنا ایشیا کپ کا تاج برقرار رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے...
قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز صاحبزادہ فرحان نے ایشیا کپ کے فائنل میچ میں ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے فائنل میں صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے خلاف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق صاحبزادہ فرحان بمراہ کو تین چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اور انہوں نے ایونٹ کے مختلف میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں صاحبزادہ فرحان نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی یادگار اننگز کھیلی۔
ایشیا کپ فائنل میں نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ ایشیا کپ فائنل میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا ۔پاکستان کی پوری ٹیم انیس اعشاریہ ایک اوورز میں 146 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،3بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے، 2کھلاڑیوں نے ایک ایک رن بنایا۔ ایک موقع پر پاکستان کے 112 رنز پر ایک کھلاڑی آئوٹ تھا لیکن آخری 9 وکٹیں 33 رنز کا اضافہ کرسکیں ،پہلے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان تھے ، انہوں نے 38 گیندوں پر 57 رنز کی شاندار اننگزکھیلی جس میں 3 چھکے ، 5 چوکے شامل تھے۔ صائم ایوب نے 14 رنز بنائے ، انہوں نے 11 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد حارث کھاتہ...
ایشیا کپ فائنل کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔ اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔ بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا یہ پہنچا کہ ہاردک پانڈیا فٹ نہ ہوسکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف آئی سی سی میں درخواست دے دی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارت کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے میچ کے دوران تماشائیوں کی طرف نازیبا اشارے کیے تھے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اپنایا کہ بھارتی بولر نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس پر کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی نے ابھی تک سوریا کمار یادیو، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کےخلاف فیصلے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور حارث رؤف کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ صاحبزادہ فرحان...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے رویے کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی جانب سے دائر کردہ شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 21 ستمبر کے میچ کے اختتام پر ارشدیپ سنگھ نے انتہائی نامناسب اشارے کیے جو آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ، محسن نقوی کا بڑا فیصلہ، حارث رؤف پر عائد ہونے والا جرمانہ اپنی جیب سے ادا کرنے کا فیصلہ شکایت کے مطابق ارشدیپ نے شائقین کرکٹ کی جانب فحش اشارے کیے جس سے کھیل کی ساکھ متاثر ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق...
ویب ڈیسک:وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رؤف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ ایشیا کپ میچ کے دوران ہونے والے جذباتی لمحات اب کرکٹ گراؤنڈ سے نکل کر سیاسی و سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن چکے ہیں۔21 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے پاک-بھارت میچ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک وکٹ لینے کے بعد "0-6" اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا، جو بھارت کے خلاف ماضی کی فتوحات کی یاد دہانی سمجھا گیا۔ اس جشن پر آئی سی سی نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کر...
ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت فائنل سے پہلے سب کی نظریں ایک ہی مقابلے پر جمی ہیں۔ بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما اور پاکستان کے اسٹرائیک بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیچ ہونے ٹاکرا۔ 25 سالہ ابھیشیک اس وقت شاندار فارم میں ہیں۔ مسلسل نصف سینچریاں، اور خاص طور پر پاور پلے میں جارحانہ آغاز، بھارت کے لیے کھیل کا رخ بدل رہے ہیں۔ دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی، جو ہم عمر ہیں مگر کہیں زیادہ تجربہ رکھتے ہیں، ٹورنامنٹ میں سب ٹیموں کے خلاف کامیاب رہے ہیں۔ ابھی تک کے دونوں پاک بھارت میچوں میں ابھیشیک نے شاہین پر بھرپور حملہ کیا۔ 14 گیندوں پر 31 رنز، 3 چھکے اور 2 چوکے اور شاہین...
وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات تو اہم تھی، مگر سوشل میڈیا پر اصل چرچے ٹرمپ کے کوٹ پر لگے جہاز کے ایک بیچ کے ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس میں نہ صرف وزیراعظم شہباز شریف بلکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی لیکن کیمروں نے سب کی نظریں ٹرمپ کے کوٹ پر لگے ایک بیچ پر تھی جو ایف-22 ریپٹر جیٹ کی شکل کی تھی۔ یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ نے امریکی جھنڈے کے بیچ کے ساتھ جنگی طیارے کا بیچ کیوں لگایا ہوا تھا تاہم سوشل...
پاک بھارت فائنل سے قبل اہم خبرآگئی، ٹکٹوں کی فروخت پر زبردست آفر لگا دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان اور بھارت 28 ستمبر بروز اتوار کو مد مقابل ہونگے۔میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ہائی وولٹیج ٹاکرا دیکھنے کیلئے دونوں ملکوں کے کرکٹ شائقین بے تاب ہیں اور بڑی تعداد میں ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ پلاٹینم لسٹ کی ویب سائٹ پر ہائی اسٹینڈ کے ٹکٹ 350 درہم میں مل رہی ہے جبکہ ہاسپیٹیلٹی پاسز کی قیمت 1500 درہم سے شروع ہو رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ منتظمین کی جانب سے...
فاسٹ باؤلر حارث رؤف ٹی ٹونٹی کرکٹ کے ٹورنامنٹس میں 50 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی باؤلر بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف تین وکٹیں لے کر حاصل کیا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں حارث رؤف نے چار اوورز میں تین وکٹیں لے کر حاصل کیا۔واضح رہے کہ یہ ٹی 20 وکٹیں نہیں بلکہ ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس کی وکٹیں ہیں۔حارث رؤف نے 50 وکٹوں کا سنگ میل 32 میچوں میں عبور کیا ہے۔ شاہد آفریدی اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 43 میچز میں 47 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر گل 29 میچز میں 42 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاہین آفریدی 29 میچوں میں 40 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ واضح...
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔ انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ...
ایشیا کپ: پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ڈھیر، بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس ) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 136 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔محمد حارث 31 اور محمد نواز 25 رنز بناکر نمایاں رہے۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ بنگلادیش کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنے والے پلیئر ہی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔بنگلادیش کے خلاف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) کرکٹ ایشیا کپ 2025 کے دوران بھارت اور پاکستان کے درمیان تنازعات کا سلسلہ ختم ہونے کے بجائے وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ اتوار کے روز ایشیا کپ کے سپر چار کے میچ کے دوران مبینہ 'اشتعال انگیز اشاروں' پر پاکستانی کھلاڑی حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے خلاف آئی سی سی میں باضابطہ شکایت درج کرائی ہے۔ پاکستانی کرکٹ بورڈ نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو کے ایک متنازعہ بیان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شکایت درج کرائی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے یہ خبر ذرائع کے حوالے سے دی تھی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر ) پاکستان کی سب سے بڑی فرنیچر نمائش فر نیچر لیونگ ایکسپو کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوئی نمائش کے ا?خری روزشہر ایکسپو سینٹر میں امنڈ ا?یا ہے نمائش میں 50 سے زائد فرنیچر سے وابسطہ کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات کو شہریوں کی ا?نکھ زینت بنایا جبکہ شہریوں کی جانب سے دلفریب اشیاء کو سراہا،شہریوں نے رعائتی نرخوں پر دستیاب اشیاء میں دلچسپی لیتے ہوئے بھر خدیداری کی نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے جبکہ اس موقع پر نمائش منتظم فرنیچر لیونگ اینڈ کرافٹس کی سی ای او ڈاکٹر نازش فیصل نے شہر قائد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فرنیچر لیونگ ایکسپو کو شہریوں نے...
ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔پاکستان اور سری لنکاکے میچ کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھاما تو انہوں نے ابرار کے انداز میں سیلیبریٹ کیا ۔ پھر صائم کو بولڈ کرکے ابرار احمد کی طرح انداز اپنایا۔جس کے بعد ابرار نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فوراً اُن کے انداز میں سیلیبریٹ کیا۔جس پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب داد دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی فر نیچر لیونگ ایکسپو کراچی ایکسپو سینٹر میں اختتام پذیر ہوئی ۔ نمائش میں 50 سے زائد فرنیچر سے وابسطہ کمپنیوں نے شرکت کی اور اپنی مصنوعات کو شہریوں کیلئے پیش کیاجبکہ شہریوں کی جانب سے بہترین اشیاء کو سراہا۔شہریوں نے رعائتی نرخوں پر دستیاب اشیاء میں دلچسپی لیتے ہوئے بھر خدیداری کی نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی رہی ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈرسٹری محمد امان پر اچہ نے نمائش کا دورہ کیا اور کمپنیوں کے نمائندگان میں تعریفی سر ٹیفیکٹ تقسیم کئے۔ امان پراچہ کا کہنا تھا کہ فر نیچر لیونگ ایکسپو کی وجہ سے کاروباری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: ٹی 20 ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور فائنل میں پہنچنے کیلئے امید کو زندہ رکھا۔پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج ابوظبی میں مد مقابل تھیں۔جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے آج کے میچ کیلئے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔بھارت کے خلاف میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہی پلیئنگ الیون کا حصہ رہے۔سری لنکا نے مقررہ 20...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء ) ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے اہم مقابلے میں جہاں کرکٹ کے شائقین کو سنسنی خیز لمحات دیکھنے کو ملے، وہیں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کا ایک خاص اشارہ میچ کے بعد مرکزِ نگاہ بن گیا۔ میچ کے دوران، جب حارث رؤف باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے تھے، تو بھارتی شائقین کی جانب سے کی جانے والی آوازوں اور نعروں کے جواب میں انہوں نے ہاتھوں سے "0-6" کا اشارہ کیا۔ ایسے میں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پیچھے نہ رہے فاسٹ باوٴلر کو مخاطب کرتے ہوئے ’ایکس‘ پر کہا کہ "حارث رؤف ٹھیک ٹکر یا، کم چُک کے رکھ۔"کرکٹ میچ...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے ایک بار پھر اسپورٹس مین شپ کو نظر انداز کردیا، بھارتی کپتان نے جہاں ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا، وہیں میچ کے بعد بھی بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 172 رنز کا ہدف دیا تھا، جو اس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس کے موقع پر بھارتی...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025ء کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ ایک موقع پر اس وقت کشیدہ ہوگیا جب پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی کپتان نے ایک بار پھر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہ ملایا میچ کے دوران حارث رؤف کے اوور کی پہلی گیند پر بھارتی اوپنر شبمن گل نے 142 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آتی گیند کو مڈ وکٹ کی جانب بھیجتے ہوئے چوکا جڑ دیا۔ اس شاٹ کے فوری بعد حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر امپائر کو مداخلت کرنا پڑی۔ حارث...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: پاکستان اور بھارت ایشیا کپ میں ایک مرتبہ پھر مدمقابل ہیں جہاں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پچھلے میچ کی اپنی حرکت سے باز نہیں آئے اور ایک مرتبہ پھر ٹاس کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان آغا سے ہاتھ ملائے بغیر چلے گئے۔ایشیا کپ سپر فور کے اہم میچ میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل ٹاس پر نظریں جمی ہوئی تھیں اور انتظار کیا جا رہا تھا کہ اتنے بڑے تنازع کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہر کرتے ہیں یا اپنی پرانی ڈگر پر ہوں گے۔میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ اور بھارت کے سابق کرکٹر روی شاستری کی موجودگی میں ٹاس ہوا اور...
پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) پاک بھارت میچ کے لیے پلئینگ الیون فائنل،مزید ایک اورتبدیلی کردی گئی۔ پاکستان ٹیم کی میچ سےقبل فائنل میٹنگ اختتام پذیرہوگئی،دبئی مقامی ہوٹل میں میٹنگ میں مختلف پہلووں پر بات چیت کی گئی،آج ہونےوالےمیچ کےلیے ایک تبدیلی کیساتھ پلئینگ الیون فائنل کرلی گئی خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف کوشامل کئےجانےکا امکان ہے،ٹیم مینجمنٹ اورکپتان فہیم اشرف کی شمولیت پرغورکررہی ہے،حسن نوازکی جگہ حسین طلعت اور خوشدل شاہ کی جگہ فہیم اشرف کی شمولیت ہوگی۔ میٹنگ میں ٹاس کی اہمیت پربھی کوچنگ اسٹاف نےبات کی، ٹیم مینجمنٹ نےکپتان کوٹاس جیت کرباولنگ کرنےکا مشورہ دیا،جبکہ اوپنرزکو...
کرکٹ کے دیوانوں کا انتظار ختم ہونے کو ہے، ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز میچ آج شام دبئی میں کھیلا جائے گا جہاں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔ یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں بلکہ اعصاب کی جنگ ہے، فینز کے جذبات کی عکاسی ہے، اور ایشیائی کرکٹ کے وقار کا امتحان ہے۔اینڈی پائی کرافٹ اس ہائی وولٹیج مقابلے میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا اور شائقین کرکٹ بے صبری سے اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔گزشتہ روز گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں تین گھنٹے کی بھرپور...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ میچ کے آخری اوور میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے صرف پانچ رنز درکار تھے اور اس کی چھ وکٹیں باقی تھیں۔ پہلی ہی گیند پر چوکا لگاکر اسکور برابر کرنے کے بعد ذاکر علی اگلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز مہدی حسن بھی ایک گیند ڈاٹ کرکے دوسری گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ یوں اب بنگلہ دیش کو جیت کے...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ وہی میدان اور وہی ریفری (اینڈی پائی کرافٹ) ہیں، جن کے گرد گزشتہ میچ کے بعد ہینڈ شیک تنازع کھڑا ہوا تھا۔ پچھلے میچ کی شکست کا دباؤ گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے مات دی تھی، جس کے باعث گرین شرٹس پر آج کے میچ میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ شائقین کرکٹ بھی اس میچ کو دونوں ٹیموں کے درمیان اعصاب کی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ دبئی میں شائقین کا جوش و خروش گزشتہ روز پاکستان ٹیم جب دبئی کرکٹ اکیڈمی پہنچی تو وہاں موجود بھارتی فینز نے ان کا والہانہ استقبال...
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں ٹکرائیں گی۔ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا ۔ اینڈی پائی کرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ہفتے کو گرین شرٹس نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں 3 گھنٹے کی بھرپور پریکٹس کی جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کرتے ہوئے پلیئرز کا حوصلہ بڑھایا ، توقع ظاہر کی کہ ٹیم اچھی کارکردگی پیش کرے گی۔واضح رہے کہ گروپ میچ میں پاکستان کو بھارت نے 7 وکٹ سے شکست دی تھی۔ہینڈ شیک کا تنازعہ اور میچ کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیان کی وجہ سے دونوں ممالک...
متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک،بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کے لیے ریفری تعینات کر دیا گیا ہےجس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے مؤقف پر عدم اطمینان کرتے ہوئے دوسرا خط بھی آئی سی سی حکام کو لکھ دیا تھا، جس میں باور کروایا گیا تھا کہ اگر میچ ریفری کو ایونٹ سے نہ نکالا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کا بائیکاٹ کر دے گا۔ نجی چینل کے مطابق متنازع ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ایک بار پھر پاک،بھارت کے اتوار کو ہونے والے میچ کا ریفری تعینات کر دیا گیا ہے، بھارت کے...
دبئی: ایشیا کپ کے گروپ میچ میں متنازع بننے والے ریفری اینڈی پائیکرافٹ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کے دوسرے میچ میں بھی ریفری ہوں گے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں ہاتھ ملانے سے منع کرنے کے تنازع میں ملوث ہونے والے اینڈی پائیکرافٹ اتوار کو بھی پاک-بھارت میچ میں ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور کا میچ کل (اتوار،21 ستمبر) دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ 14 ستمبر کو گروپ میچ میں بھارت نے پاکستان کو باآسانی شکست دے دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کل ہونے والے مقابلے کے لیے ایک بار پھر وہی چہرہ ریفری کے طور پر سامنے آ گیا ہے جس پر پہلے بھی سوالات اٹھ چکے ہیں۔ اینڈی پائی کرافٹ کو ایک بار پھر میچ ریفری تعینات کرنے پر قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا مورال بلند رکھنے کے لیے ایک موٹیویشنل اسپیکر کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں، اور ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع: میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معافی مانگنے کی ویڈیو سامنے آگئی یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریفوں کا ٹکراؤ کل...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پاک بھارت میچ میں ایک بار پھر متنازع ریفری کا تقرر کردیا گیا ہے۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق 21 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں اینڈی پائیکرافٹ ہی میچ ریفری ہوں گے۔ اینڈی پائیکرافٹ نے پاکستان اور بھارت کے گروپ میچ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کو ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو سے مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا۔ میچ کے بعد بھی بھارتی ٹیم پاکستان ٹیم سے مصافحے کے لیے ڈریسنگ روم سے باہر نہیں آئی تھی۔ بعد ازاں پی سی بی نے آئی سی سی سے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو پاکستان کے میچز سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا، بصورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو : روس میں ایک غیر معمولی اور متنازع واقعہ سامنے آیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے محض 100,000 روبلز، یعنی تقریباً 3 لاکھ 41 ہزار پاکستانی روپے کے عوض اپنی روح بیچ ڈالی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شخص نے ٹیلی گرام پر ایک عجیب و غریب اشتہار دیا کہ جو بھی اپنی روح اسے فروخت کرے گا، اسے نقد رقم دی جائے گی۔اس اعلان کے بعد خاتون نے نہ صرف معاہدے پر دستخط کیے بلکہ ان دستخطوں کے لیے اپنے خون کا استعمال بھی کیا۔ بعدازاں اس معاہدے کی تصویر اس نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جو دیکھتے...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے روایتی ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی میچ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشر پٹیل عمان کے خلاف گروپ اے کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کی مکمل صحتیابی کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میچ کے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر پیش آیا جب عمان کے بیٹر حماد مرزا نے ایک اونچا شاٹ کھیلا۔ گیند کو کیچ کرنے کی کوشش میں اکشر پٹیل...
ایشیا کپ کے میچ میں افغانستان کیخلاف ایک اوور میں پانچ چھکے کھانے والے سری لنکن آل راؤنڈر ویلالاگے کے والد انتقال کرگئے۔ سری لنکن میڈیا کے مطابق دونتھ ویلالاگے کے والد سورنگا نیروشن ویلالاگے کو سری لنکا اور افغانستان کے خلاف میچ کے دوران ہارٹ اٹیک ہوا۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔ میچ کے بعد کوچ سنتھ جے سوریا اور ٹیم مینجر نے ویلالاگے کو والد کے انتقال کی خبر دی۔ جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ https://x.com/nibraz88cricket/status/1968752719146938396 یاد رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے خلاف میچ میں محمد نبی نے ویلالاگے کو ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔
ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں افغانستان کے کپتان راشد خان ایک دلچسپ لمحے کا باعث بنے، جب وہ بولڈ ہونے کے باوجود ریویو مانگ بیٹھے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ یہ واقعہ سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا، جب راشد خان ایک گیند پر واضح طور پر بولڈ ہو گئے۔ تاہم آؤٹ ہونے کے فوری بعد انہوں نے امپائر سے ڈی آر ایس (ڈسیژن ریویو سسٹم) کا مطالبہ کیا۔ امپائر اور سری لنکن بولر نے انہیں بتایا کہ وہ ایل بی ڈبلیو نہیں بلکہ بولڈ ہوئے ہیں، جس پر راشد خان کو اپنی غلطی کا احساس ہوا۔ AFG CAPTAIN RASHID KHAN TAKING REVIEW AFTER...
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔آئی سی سی کی جانب سےمیچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ...
ایشیا کپ 2025 کے گروپ بی کے میچ کے دوران سری لنکا کے نوجوان آل راؤنڈر دونیتھ وللاگے ذاتی سانحے سے دوچار ہو گئے۔ افغانستان کے خلاف میچ جاری تھا کہ ان کے والد سرانگا وللاگے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق دونیتھ کو والد کے انتقال کی اطلاع میچ ختم ہونے کے بعد دی گئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں سری لنکا کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو وللاگے کو یہ افسوسناک خبر سناتے اور تسلی دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کمنٹری کے دوران سابق کرکٹر رسل آرنلڈ نے انکشاف کیا کہ سرانگا وللاگے بھی اسکول کرکٹ کے معروف کھلاڑی تھے اور انہوں نے پرنس آف...
دبئی میں جاری ایشیا کپ 2025 میں گروپ مرحلے کا ایک میچ باقی ہے جو دفاعی چیمپئن بھارت اور عمان کے درمیان جمعہ کو ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تاہم، ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے یعنی سپر 4 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جو ہفتے سے دبئی میں شروع ہوگا۔ اب تک کھیلے گئے 11 میچز کے بعد بھارت، پاکستان، سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ سپر 4 فارمیٹ سپر 4 مرحلہ راؤنڈ رابن طرز پر کھیلا جائے گا، یعنی ہر ٹیم باقی 3 ٹیموں کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست 2 ٹیمیں فائنل میں جگہ بنائیں گی۔...
حال ہی میں ایک روسی خاتون نے 100,000 روبلز (3 لاکھ 41 ہزار روپے) کے عوض ایک شہری کو اپنی روح بیچنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا اور کچھ غیر روایتی خبروں میں کافی گردش کر رہا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ ایک شخص نے ٹیلی گرام پر اشتہار کے طور پر دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جو کوئی اپنی روح مجھے بیچے گا وہ اتنی رقم پائے گا۔ اس پر خاتون نے معاہدے کا پرنٹ آؤٹ نکال کر اس پر اپنے خون سے دستخط کیے اور معاہدہ پکا کیا جس کی تصویر بھی خاتون نے سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رقم ملنے پر اس کا...
صائم ایوب کی ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)پاکستانی اوپنر بیٹر صائم ایوب بلے بازی میں مسلسل آوٹ آف فارم نظر آرہے ہیں، بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے صائم ایوب نے ایشیا کپ میں صفر پر آوٹ ہونے کی ہیٹ ٹرک مکمل کر لی ہے۔ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب دبئی میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے خلاف میچ میں 2گیندوں پر بغیر کھاتہ کھولے پویلین واپس لوٹ گئے۔14ستمبر کو بھارت کیخلاف میچ بیٹر پہلی ہی گیند پر آوٹ ہو گئے تھے جب کہ 12ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھی صائم ایوب کو ایک ہی گیند کھیلنا نصیب ہوئی۔بائیں...
ترجمان پی سی بی عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مشاورت کے لیے دو سابق چیئرمینز رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو مدعو کیا ہے اور ان سے مشاورت کا عمل جاری ہے جو بھی فیصلہ ہوگا آگاہ کردیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج میچ سات بجے شروع ہونا تھا چونکہ مشاورتی عمل جاری ہے اس لیے میچ کا وقت ایک گھنٹے آگے بڑھادیا ہے۔