Nawaiwaqt:
2025-11-05@09:07:23 GMT

پاکستان سے میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی زخمی،شرکت مشکوک

اشاعت کی تاریخ: 20th, September 2025 GMT

پاکستان سے میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی زخمی،شرکت مشکوک

ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے روایتی ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ آل راؤنڈر اکشر پٹیل کی میچ میں شمولیت مشکوک ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشر پٹیل عمان کے خلاف گروپ اے کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کی مکمل صحتیابی کے بارے میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ میچ کے 15ویں اوور کی پہلی گیند پر پیش آیا جب عمان کے بیٹر حماد مرزا نے ایک اونچا شاٹ کھیلا۔ گیند کو کیچ کرنے کی کوشش میں اکشر پٹیل تیزی سے آگے بڑھے مگر گیند قابو میں نہ لا سکے اور زمین پر گرنے کے دوران ان کا سر زور سے ٹکرا گیا۔ شدید تکلیف کے باعث وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے اور طبی معائنے کے بعد ٹیم ڈریسنگ روم میں منتقل کر دیے گئے۔ ابتدائی معائنے کے بعد بھارت کے فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے میڈیا کو بتایا کہ اکشر کی حالت بظاہر اطمینان بخش ہے، تاہم پاکستان کے خلاف میچ صرف 48 گھنٹے بعد شیڈول ہونے کے باعث ان کی فٹنس پر سوالیہ نشان برقرار ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کی اگلے میچ میں شمولیت کا حتمی فیصلہ میچ سے چند گھنٹے قبل کیا جائے گا۔ اکشر پٹیل عمان کے خلاف بیٹنگ میں بھی شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں، انہوں نے محض 13 گیندوں پر 26 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ بولنگ میں ایک اوور میں صرف چار رنز دیے۔ اگر وہ پاکستان کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہ ہوئے تو بھارتی ٹیم کو اسپن شعبے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ممکنہ طور پر صرف دو اسپنرز، کلدیپ یادو اور ورون چکرورتی، پر انحصار کرنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا اور نہایت اہم میچ کل بروز اتوار 21 ستمبر کو شیڈول ہے، جس کا کرکٹ شائقین بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اکشر پٹیل کے خلاف

پڑھیں:

زرداری سیاسی شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی، فیصل واوڈا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ملکی  کی ترقی اور استحکام کے لیے27 ویں  آئینی ترمیم وقت کی ضرورت بن چکی ہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پہلے ملک میں “تاریخ پر تاریخ” چلتی تھی، اب “ترمیم اور ترقی” کا عمل ساتھ ساتھ آگے بڑھے گا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سیاسی شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں اور 27ویں آئینی ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا 27ویں ترمیم پر بیان درست سمت میں ایک قدم ہے، جبکہ پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق اس پر مختصر بحث بھی کر لی جائے گی۔

انہوں نے وضاحت کی کہ 18ویں ترمیم کو ختم نہیں کیا جا رہا بلکہ اس میں بہتری لائی جا رہی ہے تاکہ نظام مزید مؤثر ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں ایک نصاب تعلیم ہونا چاہیے اور سیکورٹی کے معاملات وفاق کے دائرہ اختیار میں آنے چاہئیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ وفاق کے پاس وسائل کی کمی ہے اور اسے بعض اوقات قرضوں پر انحصار کرنا پڑتا ہے، جب کہ صوبے مالی طور پر زیادہ خودمختار ہو جاتے ہیں، جس سے توازن میں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پکل بال فیڈریشن کی جنرل کونسل میٹنگ،نئے عہدے داروں کا اعلان
  • ویمنز ورلڈکپ کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی بھی شامل
  • پاکستان کے خلاف بھارتی کارروائی بے نقاب
  • زرداری سیاسی شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم باآسانی منظور ہو جائے گی، فیصل واوڈا
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی،27ویں ترمیم باآسانی پاس ہوجائیگی، فیصل وائوڈا
  • آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی، فیصل وائوڈا
  • اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں پاکستان کا 75 رکنی دستہ شرکت کرے گا
  • وزیراعلیٰ پنجاب کے روٹ پر مشکوک گاڑیاں، قافلے کو روک لیا گیا
  • جماعت اسلامی ہند کا بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے جنسی جرائم پر اظہار تشویش
  • مدارس کو مشکوک بنانے کی سازشیں ناکام ہوں گی، علامہ راشد سومرو