ایشیا کپ فائنل، بھارت کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT
ایشیا کپ فائنل کے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔
اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔
بھارت کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا یہ پہنچا کہ ہاردک پانڈیا فٹ نہ ہوسکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نور زمان شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
عالمی انڈر23 چیمپئن پاکستان کے نور زمان اپ سیٹ فتح کے ساتھ امریکا میں جاری شارلٹس ول اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کوارٹر فائنل میں سیڈ 8 نور زمان نے سیڈ 3 مصر کے یحییٰ الناصاوانی کو کسی دقت کے بغیر 35 منٹ میں 0-3 سے قابو کیا۔
31 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم والے ایونٹ کے فائنل میں رسائی کے لیے نور زمان کا مقابلہ ٹاپ سیڈ امریکا کے ٹموتھی براونیل سے ہوگا۔