کراچی: 2 مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور ، پولیس نے نئے مقدمے میں گرفتار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
کراچی : مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے خلاف ٹرک جلانے کے 2 مقدمات میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ سرجانی پولیس نے ایک مقدمے میں جیل میں گرفتاری ڈال دی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی، تاہم انہیں ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
سرجانی پولیس نے آفاق احمد کو نامعلوم افراد کیخلاف درج مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ہم اس مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کریں گے، آفاق احمد کا ایف آئی آر میں نام نہیں ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مقدمات میں آفاق احمد
پڑھیں:
کراچی، نیشنل ہائی وے پر ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا، ڈرائیور گرفتار
کراچی:نیشنل ہائی وے پر ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارشاد کے نام سے ہوئی ہے، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے بعد ڈمپر ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔