ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کیساتھ خصوصی نشست WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی لمز یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، انتظامیہ اور طلبہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی میٹنگ کی۔
نشست کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر طلبہ سے مفصل گفتگو کی، ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات اور تحفظات کے مدلل اور تفصیل سے جواب دیئے۔ذرائع کے مطابق لمز یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ نے مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا، لمز کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز یونیورسٹی
پڑھیں:
کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا: ڈی جی آئی ایس پی آر
—فائل فوٹوڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج دفاع وطن کے لیے پُرعزم ہے، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایبٹ آباد میں اساتذہ اور طلباء سے حالیہ پاک افغان کشیدگی اور ملکی سیکیورٹی صورتِ حال پر گفتگو کی۔
انہوں نے معرکہ حق سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔
اس موقع پر اساتذہ اور طلباء کی جانب سے شہداء اور غازیان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ وطن سے محبت کا درست استعارہ پاک فوج ہے۔
اساتذہ نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ذہنوں کو گمراہ کرنے کے لیے دشمن عناصر کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔
اس موقع پر طلباء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں پاک فوج کے خلاف پھیلائی جانے والی غلط باتوں سے متعلق درست معلومات ملیں۔