پاکستان کے ساتھ تعاون آگے بڑھانے کے لئے پرامید ہیں، آئی ایم ایف
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعاون آگے بڑھانے کے لئے پرامید ہیں۔آئی ایم ایف مشن کے حالیہ دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مانیٹری فنڈ کی جانب سے گورنننس اور کرپشن کی روک تھام کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان کی سنجیدگی اورعزم قابل ستائش ہے اور پاکستان کے ساتھ تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے پُراُمید ہیں جبکہ آئی ایم ایف ٹیم رواں سال کے آخر میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیم گورننس ، شفافیت اور اقتصادی نتائج کی بہتری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے دورہ کرے گی۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ آئی ایم ایف ٹیم حتمی جائزے کی تیاری میں مدد حاصل کرنے کے لیے پاکستان آئے گی اور آئی ایم ایف مشن نے 6 فروری سے 14 فروری تک پاکستان کا دورہ کیا۔
چیمپئنز ٹرافی، افغانستان سے کامیابی کے بعد جنوبی افریقہ کے کپتان کی گفتگو
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے ایم ایف
پڑھیں:
جنرل ساحر شمشاد سے سعودی نیول چیف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے کا عزم
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) سعودی بحریہ کے سربراہ وائس ایڈمرل محمد بن عبدالرحمن الغریبی نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطہ اور جنوبی ایشیا کی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں سمندری سکیورٹی کے امور بھی زیر غور آئے ۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات کا ذکر کیا، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔