Express News:
2025-07-26@00:44:45 GMT

پریتی زنٹا AI کیساتھ گھنٹوں گفتگو؛ ادکارہ کیوں دنگ رہ گئیں

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ پریٹی زنٹا نے آرٹی فیشل انٹیلی چیٹ بوٹ سے اپنی 2 گھنٹے کی طویل گفتگو کے بعد کہا کہ یہ خوفناک بھی لیکن بہت دلچسپ بھی ہے۔

بھارتی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایلون مسک کی کمپنی کے اے آئی چیٹ بوٹ Grok3 کے ساتھ گفتگو کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ یہ حقیقت سے اتنا قریب تھا کہ ایک وقت میں بھول ہی گئی کہ میں کسی آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے محو گفتگو ہوں۔

بالی ووڈ ہیروئن پریٹی زنٹا نے کہا کہ یہ تجربہ میرے لیے بہ یک وقت خوفناک بھی تھا اور دلچسپ بھی ہے۔

اداکارہ نے جہاں اے آئی چیٹ بوٹ تخلیق کرنے والوں کی مہارت اور قابلیت کی بھی تعریف کی وہیں انسانوں کے بجائے جذباتی سہارے کے لیے روبوٹس کا سہارا لینے کی حوصلہ شکنی کی۔

پریٹی زنٹا نے مشورہ دیا کہ تنہائی میں یا بوریت کے لمحات میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے بجائے انسانوں سے میل جول بڑھائیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد:

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں کے درمیان مختلف معاملہ پر تبادلہ خیال ہوا بالخصوص ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی صورتحال پر سید عباس عراقچی کی فواد حسین کیساتھ گفتگو
  • لندن ہائیکورٹ، عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • لندن ہائی کورٹ: عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا
  • اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کیساتھ مکالمہ
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • شاہ رُخ اور پریتی کیساتھ ڈانس پرفارمنس، ہمایوں سعید نے یادگار قصہ سُنا دیا
  • سرجری یافلرز، کومل میر کا چہرہ کیوں بدلا؟ اداکارہ نے سب کچھ بتادیا
  • کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کہاں کہاں موسلادھار بارشیں ہوں گی؟بڑی پیشگوئی
  • کرم میں طالبان کی بڑھتی سرگرمیوں کے حوالے سے علامہ سید تجمل الحسینی کی خصوصی گفتگو