پی ٹی آئی ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے، مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کاکہنا ہے کہ برطانیہ میں احتجاج کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی، سربراہان کی عزت سے ملک کی عزت بڑھتی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم نے الزام عائد کیا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایک بار پھر اداروں کے خلاف مہم چلانا چاہتی ہے اور ان کے لکھے گئے خطوط مسلم لیگ (ن) کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ماضی میں آرمی چیف کے حوالے سے پی ٹی آئی کی بیان بازی پر انہیں معافی مانگنی چاہیے، ملک بھر میں چھوٹے صوبے بننے چاہئیں تاکہ عوامی مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
محسن نقوی کی عمانی وزیر سے ملاقات، ویزا مسائل پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-4
مسقط (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی انہوں نے کہا کہ عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری بڑھانا چاہتے ہیں۔ ملاقات کے دوران پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر پاک عمان تعلقات کے فروغ کیلیے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید اسکلڈ ورک فورس عمان جا سکے گی۔