سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی رحلت فرما گئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: دی ہیگ راجہ فاروق حیدر سلسلہ عظیمیہ کے مرشد شمس الدین عظیمی رحلت فرما گئے، مرحوم حضرت محمد عظیم برخیا کے شاگرد اور جانشین تھے۔
مراقبہ ہال ہالینڈ کے سر پرست اعلیٰ حاجی جاوید عظیمی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم و ادب روحانیت کا ایک اور چراغ گل ہو گیا۔
انہوں نے ان کی علمی، ادبی، دینی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔
سینئر صحافی سیکرٹری جنرل پاکستان ویلفیئر، سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم نیدر لینڈز راجہ فاروق حیدر، میاں عاصم محمود، معروف صحافی جاوید اقبال کھوکھر، ملک مسعود احمد، چوہدری محمد اقبال قاضیاں، میاں عمران میاں، آفتاب احمد اور دیگر متعدد شخصیات نے بھی گہرے غم کا اظہار کیا اور بلندی درجات کی دعا کی۔
چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام
غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم میں 27 فروری بروز جمعرات کو مرحوم مرشد شمس الدین عظیمی کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ محفل ہو گی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو اڈیالہ جیل کے باہر داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔
اس موقع پر صحافی نے علی امین گنڈاپور سے سوال کیا کہ آپ روز اڈیالہ جیل آرہے ہیں، کیا پارٹی پر سوشل میڈیا کا دباؤ ہے؟
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں پریشر لینے والوں میں نہیں ہوں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ یہ تمہاری بھول ہے کہ میں پریشر لیتا ہوں، میں دباؤ قبول نہیں کرتا۔