اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر شبلی فراز نے سٹیٹ بینک بل کے نتائج کا اعلان کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بل پر ووٹنگ ہوئی لیکن نتائج کا اعلان نہیں کیا گیا، بل خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق سے متعلق تھا، ڈپٹی چیئرمین کا سٹیٹ بینک بل پر رویہ بدنیتی پر مبنی تھا، ہمارے 3 سینیٹرز کو معطل کر دیا گیا۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ اس جگہ پر کسی نے مستقل نہیں رہنا، کیا ایسے ایوان چلے گا؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ایوان سے معافی مانگیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شبلی فراز

پڑھیں:

پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان

اسلام ٹائمز: اجتماع پاراچنار کے طویل محاصرے اور شدید مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کی خواہش پر بلایا گیا تھا۔ تاکہ مسائل اور مشکلات سے نکلنے کیلئے عوامی سطح پر دباؤ ظاہر کیا جائے اور مسائل پیدا کرنیوالوں کو کھلا پیغام دیا جائے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: استاد ایس این حسینی

پیر 21 اپریل کو تحریک حسینی کے زیراہتمام کشمیر چوک پاراچنار میں ایک عظیم عوامی اجتماع کا انعقاد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کشمیر چوک شمال کی جانب زنانہ ہسپتال، مشرق میں اکبر خان مارکیٹ جبکہ جنوب میں ڈنڈر روڈ تک کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔ اجتماع پاراچنار کے طویل محاصرے اور شدید مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کی خواہش پر بلایا گیا تھا۔ تاکہ مسائل اور مشکلات سے نکلنے کیلئے عوامی سطح پر دباؤ ظاہر کیا جائے اور مسائل پیدا کرنے والوں کو کھلا پیغام دیا جائے۔ عوامی اجتماع سے خطاب اور دوسری تفصیلات ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • متفقہ قرارداد دشمن کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، شبلی فراز
  • عمران خان نے کہا کہ پاکستان میری جان سے بھی قیمتی ہے: شبلی فراز
  • فیصل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا
  • پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان
  • پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا ایوان کردار ادا کرے، شبلی فراز
  • خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد
  • بتایا جائے اس ایوان کی کیا عزت رہ گئی ہے؟ شبلی فراز کا سوال
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی، کے پی کے میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد مسترد
  • کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی منافقت کر رہی ہے، سینیٹر شبلی فراز
  • سینیٹ ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس: کے پی میں سینیٹ الیکشن کی قرارداد کثرت رائے سے مسترد