سرگودھا،دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔
(جاری ہے)
زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور ساتھیوں کے ہمراہ خالہ کی شادی پر آئے تین بہنوں کے اکلوتے 6 سالہ بھائی داد الطاف کو اغوا کر کے گاڑی میں ڈالا اور فرار ہو گے پولیس تھانہ مڈھ رانجھا نے مغوی کے والد الطاف حسین کی مدعیت میں اصغر اس کے بھائیوں علی حسن، ندیم،باپ محمد یوسف اور نامعلوم کے خلاف زیر دفعہ 363 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے دلہن کا رشتہ کی شادی کر لیا
پڑھیں:
کراچی، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ صدیق کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔