روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان  موجود ہے اور فی الحال  9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ نے اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ  میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ  تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں  ‘روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا’، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ، اور یوکرین اور روس پر دیرپا امن تک پہنچنے پر زور دینا شامل ہے۔

روس نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ اس  مسودہ قرارداد میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا کہ مسودے  کے متن میں ‘مسئلے کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا’ کا فقرہ شامل کیا جائے۔تاحال  یہ واضح نہیں ہے کہ امریکہ قرارداد کے مسودے پر کب ووٹنگ چاہتا ہے۔

اس سے قبل روئٹرز نے ذرائع کے حوالے سے خبر دی تھی کہ امریکہ نے روس کی مذمت اور یوکرین کی حمایت کرنے والی اقوام متحدہ کی ایک اور قرارداد کے مسودے کو مشترکہ طو رپر پیش کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور یوکرین تک پہنچنے

پڑھیں:

دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، خواجہ آصف

برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، مکمل حملہ ہوا تو مکمل جنگ ہوگی، پاکستانی فوج ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔ برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا الزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیئے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ پاکستانی فوج دونوں جانب سے بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سفارتی اقدامات کے درمیان کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے، جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاک بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کرسکتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم بھارت کی کسی بھی جارحیت کا ناپ تول کر جواب دیں گے، اگر مکمل حملہ ہوتا ہے تو مکمل جنگ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، خواجہ آصف
  • روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے شمالی کوریا کے میزائل سے امریکی ساختہ پرزے ملے: یوکرینی صدر
  • بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت امریکہ کی حقیقت پسندی پر منحصر ہے، ایران
  • امریکہ نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو دہشت گردی قرار دیدیا
  • چین اور امریکہ کے درمیان فی الحال کوئی تجارتی مذاکرات نہیں ہو رہے ،چینی وزارت تجارت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج شام ملاقات کا امکان
  • یوکرین جنگ: زیلنسکی امن معاہدے میں رخنہ ڈال رہے ہیں، ٹرمپ
  • ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ
  • تعلیمی خودمختاری کیلئے ہارورڈ کی جدوجہد
  • امریکی عدالت نے وائس آف امریکہ کی بندش رکوادی، ملازمین بحال