جرمنی: کووڈ انیس کے بعد پہلی مرتبہ اموات کی شرح میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) واضح رہے کہ جرمنی میں COVID-19 وبائی امراض کے تیس ملین سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ وہیں اس وائرس سے ایک لاکھ سے زیادہ اموات واقع ہوئیں۔
سال 2022ء میں جرمنی میں ایک ملین سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔
وفاقی شماریاتی دفتر کی طرف سے شائع کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2024ء میں جرمنی میں اموات کی تعداد پچھلے چار سالوں کی اوسط سے نمایاں طور پر کم تھی۔
اس کے علاوہ متوقع عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ لیکن یہ اضافہ CoVID-19 سے پہلے کی مقابلے میں بہت زیادہ نہیں ہے۔جرمنی شام پر یورپی یونین کی پابندیوں میں نرمی کے لیے کوشاں
سال 2019ء میں نیشنل لائبریری آف سائنس میں شائع ہونے والے کے ایک مقالے کے مطابق، 1990ء کی دہائی کے اوائل سے، جرمنی میں خواتین کے لیے متوقع عمر میں 4.
(جاری ہے)
یہ اضافہ جرمنی کی نئی اور پرانی وفاقی ریاستوں کے درمیان متوقع عمر کے بڑھتے ہوئے ہم آہنگی سے متعلق ہے۔حمل گر جانے پر بھی جرمنی میں زچگی کی چھٹیاں ممکن
اس مقالے کے مطابق، جرمنی میں سماجی اقتصادی گروپوں کے درمیان تفاوت کا مشاہدہ اب بھی جاری ہے۔ سب سے زیادہ آمدن والے گروپ کی خواتین سب سے کم آمدنی والے گروپ کی خواتین کے مقابلے میں 4.4 سال زیادہ زندہ رہتی ہیں۔
مردوں کے حوالے سے، سب سے زیادہ اور سب سے کم آمدن والے گروپوں کے درمیان 8.6 سال کا فرق ہے۔وفاقی شماریاتی دفتر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے ابتدائی نتائج کے مطابق، 2024ء کے دوران اموات کی شرح میں مزید کمی آئی تھے۔ اس کے علاوہ متوقع عمر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اعداد و شمار مقامی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ابتدائی معلومات پر مبنی ہیں اور ابھی ان پر مزید معیاری جانچ کی ضرورت ہے۔
ع ف/ ص ز (ڈی پی اے)
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متوقع عمر سے زیادہ
پڑھیں:
راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے
اسلام آباد میں بارشوں کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد ڈیم کے اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھو ل دیئے گئے۔ بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح 1749.40 فٹ ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انتظامیہ نے اسپل ویز کھولنے کے حوالے سے ڈیم کے اطراف کی آبادیوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا۔ ڈیم سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کواحتیاط برتنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ سے رابطہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے گزشتہ روز بھی ڈیم میں پانی کی سطح خطرنے کے نشان تک پہنچنے کے بعد اسپل ویز کھولے گئے تھے۔