عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد بچوں سے بھی بات کروا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لندن میں مقیم ان کے بچوں سے بات کروا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام نے گزشتی دنوں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ان لندن میں مقیم ان بچوں سے بات کروا دی ہے۔
عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ عمران خان کا ان کے بچوں سے رابطہ ہوگیا ہے۔
عمران خان کے وکیل کے مطابق عمران خان کا بچوں سے رابطہ عدالتی احکامات کی کے بعد کروایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پی ٹی آئی وکلا کو اس بات پر تشویش تھی کہ عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی ہے، جس کے بعد اڈیالہ جیل حکام نے بشریٰ بی بی کی عمران خان سے ملاقات کروا دی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سے ملاقات بچوں سے کروا دی کے بعد
پڑھیں:
توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر کرنیکا حکم
اسلام آباد:توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔