چیمپیئنز ٹرافی میں 352 رنز کا ہدف عبور، آسٹریلیا نے نئی تاریخ رقم کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
آسٹریلیا نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 352 رنز کا ہدف عبور کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔
یہ بھی پڑھیں آسٹریلیا انگلینڈ میچ میں بھارتی ترانہ کیسے چلا؟ پی سی بی نے آئی سی سی سے وضاحت مانگ لی
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 351 رنز بنائے تھے، تاہم جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 47.
آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں 350 سے زیادہ کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
اس میچ کی ایک اور خاص بات یہ تھی کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ مجموعی اسکور بنا دیا۔ دونوں ٹیموں نے مشترکہ طور پر 707 رنز بنائے۔
اس سے قبل 2017 میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان میچ میں مجموعی طور پر 643 رنز بنے تھے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
آج کے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخ میں 350 رنز بنانے والی ٹیم کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ آسٹریلیا 350 سے زیادہ کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی آسٹریلیا انگلینڈ بڑا ہدف عبور ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا انگلینڈ بڑا ہدف عبور ٹورنامنٹ چیمپیئنز ٹرافی وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کا ہدف عبور ا سٹریلیا میچ میں
پڑھیں:
نیپال کے ساتھ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں پر مبنی: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (خبر نگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال نے ملاقات کی چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان نیپال کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے زور دیا کہ اعلیٰ سطحی پارلیمانی و سفارتی روابط دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور ایسے روابط کے تسلسل میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔