پشاور: گردوں اور انسانی اعضا کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا میں ایکسائز پولیس نے انسانی گردے فروخت کرنے کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسائز ترجمان کے مطابق پشاور میں انسانی گردے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے ملزم کو موٹروے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایکسائز کے مطابق صوبائی ایپکس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں جہاں منشیات اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف تمام ایکسائز اسکواڈز کی متعلقہ اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور کامیاب کاروائیاں بھی جاری ہیں۔
اعلامیے کے مطابق فیصل خورشید برکی ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول کے زیر نگرانی تھانہ ایکسائز کی جوائنٹ چیک پوسٹ(JCP) ایم ون پر کاروائی انسانی اعضاء، گردے نکالنے اور بیچنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم شہزاد علی ملتان کے رہائشی محسن اور راشد کو پشاور گردے نکالنے کیلئے لایا تھا اور اُن سے 2 لاکھ 80 ہزار کے عوض دونوں افراد کے گردے بیچنے کا ریٹ طے کیا گیا تھا۔
اعلامیے کے مطابق گروہ مجبور افراد کے گردے نکالنے اور اسے پونے داموں خریدنے کے کاروبار میں ملوث ہے۔
پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملزم شہزاد کے موبائل سے متاثرہ افراد کی لا تعداد ویڈیوز بھی حاصل کرلی گئی ہیں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے FIA کے حوالے کردیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
شہری سے بھتا طلب کرنے والا ملزم قریبی رشتے دار نکلا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے سی پی ایل سی کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم شہری سے بھتا طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، جو بعد ازاں مدعی کا قریبی رشتے دار نکلا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد احمد شیخ کے مطابق ملزم کے خلاف 15 اکتوبر کو تھانہ سچل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کی تفتیش بعد میں ایس آئی یو / سی آئی اے کو منتقل کی گئی۔ ایس آئی یو نے تکنیکی شواہد اور سی پی ایل سی کی معاونت سے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو سچل کے علاقے سے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت احسن فاروقی کے نام سے کی گئی ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں اور بھتا طلبی میں استعمال ہونے والا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ ملزم نے کویت میں مقیم شہری بلال سے واٹس ایپ پر رابطہ کیا اور اس کے بہن بھائیوں کو نقصان پہنچانے کی سنگین دھمکیاں دیتے ہوئے ایک کروڑ روپے بھتا طلب کیا۔ امجد شیخ کے مطابق شہری بلال طویل عرصے سے اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہے جبکہ ملزم نے پیسوں کے لالچ میں اپنے ہی رشتے دار کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ایس آئی یو نے ملزم کے خلاف باضابطہ مقدمہ درج کرلیا ہے اور مزید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے تاکہ بھتا خوری میں ملوث دیگر ممکنہ افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔