کراچی، ساؤتھ پولیس کا منشیات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، 27 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ساؤتھ پولیس نے کلفٹن میں منشیات مافیا کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 27 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایس ایس پی جنوبی کے ترجمان کے مطابق ضلع ساؤتھ کلفٹن ڈویژن کی تینوں سب ڈویژن میں کیے گئے سرچ آپریشنز کے دوران منشیات فروشوں اور دیگر مجرمان کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پولیس نے آپریشن کے دوران ایک پستول اور چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد کیں۔
اس آپریشن میں منشیات فروش نواز عرف بھولا اور متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان یاسین شاہ اور شاہنواز کے والد کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے گرفتار افراد کو تھانے منتقل کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار
کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او محمد علی نیازی نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جس کے قبضے سے اسلحہ، 6 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔