الخدمت سندھ کا راشن تقسیم کے لیے فوڈ حب کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی: ڈائریکٹرالخدمت پاکستان احمد جبران بلوچ ، انجینئر عمر فاروق ودیگر الخدمت فوڈ حب کا افتتاح کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کے لیے کراچی میں پہلے فوڈ حب کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے ڈائریکٹر احمد جبران بلوچ، نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ و ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز پروگرام انجینئر عمر فاروق سمیت
دیگر ذمے داران بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے احمد جبران بلوچ نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ سے دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران مستحق افراد کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد ضرورت مند افراد کو باعزت طریقے سے راشن فراہم کرنا ہے تاکہ وہ رمضان کی برکتوں سے بھرپور استفادہ کر سکیں۔انجینئر عمر فاروق کاکہناتھاکہ الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت اس رمضان المبارک میں حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر اور شکارپور سمیت صوبے بھر میں 15 ہزار سے زاید مستحق خاندانوں کو راشن فراہم کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کراچی میں ایک فوڈ حب قائم کیاگیاہے جبکہ دوسرے مرحلے میں سندھ کے دیگر بڑے شہروں میں بھی راشن کی تقسیم کے لیے فوڈ حب قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار شب و روز اس مشن کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں تاکہ کوئی بھی خاندان خوراک کی کمی کا شکار نہ ہو۔الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے اس مہم میں عوام اور مخیر حضرات سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مندوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الخدمت فاو نڈیشن فوڈ حب کے لیے
پڑھیں:
این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد، وفاق کا خط مثبت پیشرفت: مراد شاہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) این ایف سی کیلئے سندھ کا نمائندہ نامزد کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ این ایف سی کیلئے وفاق کا خط ملا۔ وفاق کا خط مثبت پیش رفت ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے نیشنل فنانس کمشن بنانے کے لئے رابطہ کیا تھا۔ شہبازشریف کی واپسی سے پہلے کراچی چلا جاؤنگا۔6 کینالز کا منصوبہ فوری بند ہونا چاہئے۔ زرداری کو بریفنگ دی جس میں صرف وزیر داخلہ موجود تھے۔ پانی سے متعلق کوئی افسر نہیں تھے۔ صدر کو کہا گیا پانی بچائیں گے بعد میں صدر نے جوائنٹ پارلیمنٹ سیشن میں کہا کہ میں 6 کینالز منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔