چیمپئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا دبئی میں آمنے سامنے ہوں گے۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ سے ایونٹ کا پہلا میچ ہارنے کے بعد اب سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے پاکستان کے لیے اس میچ کو جیتنا ناگزیر ہے۔
ایونٹ کا سب سے اہم سمجھے جانے والا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 ہزار کا مجمع ہوگا جب کہ کروڑوں لوگ لائیو براڈکاسٹ کے ذریعے میچ دیکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل محسن نقوی کا ٹیم کے نام اہم پیغام
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔
چیمپئز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔ پاکستان نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے کے بعد اپنے گروپ میں اس وقت چوتھے یعنی سب سے آخری نمبر پر ہے اور اسے سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے آج دبئی میں بھارت کو ہرانا پڑے گا۔
اس سے قبل 2017 میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان نے جیتی تھی اور بحیثیت دفاعی چیمپئن پاکستان کو اپنی ٹائٹل کا دفاع بھی کرنا ہے۔
پاکستان کو ایونٹ کے پہلے ہی میچ سے ٹیم کے سب سے اہم بلے باز فخر زمان سے اس وقت محروم ہونا پڑا جب وہ انجری کی وجہ سے ٹورنمنٹ سے باہر ہوگئے۔ کرکٹ کے مبصرین کے نزدیک فخر زمان کے ٹیم میں نہ ہونے کا پاکستان کی بلے بازی پر اثر پڑسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟
دوسری طرف اس ایونٹ میں بھارت کو فیورٹ ٹیم قرار دیا جارہا ہے، جو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے اب تک پاکستان سے ہونے والے 6 میں سے 5 میچز میں فاتح رہا ہے۔
روہت شرما کی سربراہی میں بھارتی ٹیم اس ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر اپنی پوزیشن پہلے ہی سے مستحکم بناچکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
champions trophy cricket ICC Champions Trophy 2025 PAK INDIA MATCH.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے لیے
پڑھیں:
دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
سُر سنگیت کی کوئی سرحد نہیں ہوتیں اور پاکستانی گلوکاروں کی صلاحیتوں کا معترف دنیا کا ہر بڑا سنگر ہے۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ مقبول گلوکار دلجیت دوسانجھ بھی ایک پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے اور ان کا گانا بھی گنگنایا۔
دلجیت دوسانجھ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں سجاد علی کا مشہور گانا "راوی" چل رہا تھا اور بھارتی گلوکار اس گانے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
پاکستان اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے دلجیت کے اس عمل کو سرحدوں سے بالاتر ہوکر فن کی عزت قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔
دلجیت دوسانجھ ان دنوں خبروں میں ہیں اپنی نئی فلم "سردار جی 3" کے باعث جس میں اُن کے ساتھ پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر جلوہ گر ہوئیں۔
فلم کی ریلیز کے بعد بھارت میں کچھ حلقے دلجیت کو پاکستانی اداکارہ کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
دلجیت نے تنقید کا بھرپور جواب دیا اور کہا کہ فلم کی شوٹنگ تو فروری میں مکمل ہوچکی تھی اُس وقت تو سب نارمل تھا اب اچانک اتنا شور کیوں؟
ویسے یہ سب تنازعات ایک طرف، دلجیت اور ہانیہ کی جوڑی کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
"سردار جی 3" نے بھارت، پاکستان اور دیگر ممالک میں 27 جون کو ریلیز کے بعد باکس آفس پر زبردست بزنس کیا ہے۔