عرب میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصراللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کے نزدیکی ساتھی اور صیہونی حملے میں شہید ہونے والے سید ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ حزب اللّٰہ کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہوگی۔

27 ستمبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید ہونے پر سید حسن نصراللّٰہ کی امانتاً تدفین کی گئی تھی، سول ایوی ایشن کے مطابق بیروت ایئر پورٹ جنازے اور تدفین کے وقت دوپہر 12 سے شام 4 بجے تک بند رہے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق شہید سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین میں ایران، عراق اور یمن کے اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے جبکہ ایران میں بھی سید حسن نصراللّٰہ اور سید ہاشم صفی الدین کی یاد میں تقریبات منعقد ہوں گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہاشم صفی الدین ہ کی تدفین کی نماز

پڑھیں:

قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے ادویات کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو انہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری کردہ 17 دوا ساز کمپنیوں کو خطوط میں لکھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمپنیاں ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 60 دن کے اندر تبدیلیوں پر عملدرآمد کریں۔

ٹرمپ نے دوا ساز کمپنیوں کو کہا کہ اگر آپ نے تعاون نہ کیا تو ہم امریکی خاندانوں کو ادویات کی قیمتوں میں جاری بدعنوانیوں سے بچانے کے لیے اپنے تمام اختیارات استعمال کریں گے۔ٹرمپ نے ان دوا ساز کمپنیوں کے جوابات کو مایوس کن قرار دیا اور کہا کہ اب تک ملنے والے جوابات صرف الزامات کی منتقلی اور پالیسی میں تبدیلیاں ہیں جو عوام کی بجائے صنعت کے فائدے میں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • قیمتیں کم کرو ورنہ کارروائی ہوگی، ٹرمپ کی دوا ساز کمپنیوں کو دھمکی
  • نیپالی سفارتکار اقوام متحدہ کے ادارے ایکوساک کے نئے سربراہ منتخب
  • رحیم یار خان: شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 5 اہلکار شہید، مقابلہ جاری
  • شہید اسماعیل ھنیہ کے خون نے جنگ آزادی کو نئی جلا بخشی، لبنان میں ایرانی سفارتخانہ
  • 9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما ؤں کو سزائیں، بیرسٹر گوہر کا ردعمل بھی سامنے آگیا
  • غزہ، امداد کے منتظر شہریوں پر اسرائیلی فوج کی اندھادھند فائرنگ، مزید 35 فلسطینی شہید
  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو 9مئی کے مقدمات میں سزائیں،سربراہ پلڈاٹ سربراہ بلال محبوب کا اہم بیان
  • لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی حوصلہ افزائی کے دوران امریکہ کا حزب‌ الله کو غیر مسلح کرنے پر زور
  • میڈیا اداروں کو ادائیگی اپنے ملازمین کو بروقت تنخواہیں دینے سے مشروط ہوگی، پنجاب حکومت کا فیصلہ
  • کراچی واٹر کارپویشن میں اندھیر نگری سکندر زرداری کو بیک وقت 3 عہدوں سے نواز دیا گیا