چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس نے وارننگ جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ سے قبل دبئی کمیونیٹی پولیس نے وارننگ جاری کردی۔دبئی پولیس کی جانب سے سائبرفراڈ کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، دبئی پولیس نے آن لائن فراڈ کی روک تھام کے لیے سیکڑوں ویب سائٹس بھی بلاک کردیں۔حکام نے وارننگ جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی خریداری میں ہوش سے کام لیں، آن لائن نقالوں سے ہوشیار رہیں اور پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی ’’آن لائن ری سیل‘‘ سے دور رہیں۔حکام نے کہا کہ متعدد جعلی آن لائن ری سیل ایوینیوز بلاک کردیے گئے ہیں، غیرمعیاری ویب سائٹ پرکریڈٹ کارڈ کی تفصیلات چوری ہو سکتی ہیں، عوام بہت محتاط رہیں، آن لائن دھوکے بازکرکٹ کے جنون سے غلط فائدہ اُٹھا سکتےہیں، پاک بھارت میچ کا ایک’’اصلی آن لائن ٹکٹ‘‘مختلف افراد کوبیچنےکے بھی خدشات ہیں۔دبئی حکام کے مطابق ہر سال درجنوں فراڈ ویب سائٹس کو بند کیا جاتا ہے، سائبر فراڈ کے ذریعے عوام کو لوٹنے کی کئی کوششیں ناکام بنائی گئی ہیں، آن لائن فراڈ روکنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔دبئی پولیس نے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشکوک ویب سائٹ یا کال کی فوری اطلاع دیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک بھارت میچ دبئی پولیس پولیس نے آن لائن
پڑھیں:
کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
—فائل فوٹوکراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی حراست میں 14 سالہ نوجوان عرفان کی ہلاکت کا مقدمہ 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کر لیا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد اہلکاروں نے دورانِ حراست تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق تشدد کے باعث محمد عرفان جاں بحق ہو گیا تھا، عرفان کی گرفتاری کے مقاصد کیا تھے؟ اس پر بھی تفتیش جاری ہے۔
حکام کے مطابق مقدمہ ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022ء کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دیگر 4 پولیس اہلکار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔