مجھے یقین ہے پاکستان آج نئی تاریخ رقم کرے گا: مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آج پاکستان بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں روایتی حریف کے خلاف میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، جم کر کھیلو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہر کھلاڑی سٹار ہے، جو آج چمکے گا، پاکستان کا روایتی حریف سے میچ ہائی وولٹیج گیم ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہی اصل میں آئی سی سی چیمئپن ٹرافی میں کرکٹ کی روح ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مریم نواز کرکٹ ٹیم کہا کہ
پڑھیں:
شہباز شریف کا کام بہترین، مریم نے ترقی کی نئی منازل طے کیں: نوازشریف
لندن (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف سے مسلم لیگ ن کے برطانیہ میں عہدیداران نے ملاقات کی۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔ شہباز شریف بہترین کام کر رہے ہیں، سب کو مل کر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہو گا۔ میری صحت بالکل ٹھیک ہے، غلط خبر پھیلائی گئی شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا۔ مریم نواز نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کیں، مریم نواز پنجاب میں کوئی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔