خیبر پختونخوا  کے سیاحتی علاقے ابیٹ آباد میں پارکنگ کے تنازع پر نوجوان کے قتل پر مشتعل ہجوم نے قاتل کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: ڈبگری میں فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی

پولیس کے مطابق واقعے ابیٹ آباد کے علاقے گلیات میں پیش آیا ہے، جہاں اس افسوسناک واقعے کے بود صورت حال خراب ہے۔ مشتعل افراد نے توڑ پھوڑ کے بعد کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔

ابیٹ آباد پولیس کے ایک افسر نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ اب صورت حال کنٹرول میں ہے اور 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟

ابیٹ آباد پولیس کے افسر نے بتایا کہ بظاہر واقعہ پارکنگ کا ہے، تاہم پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہاٹ سے تعلق رکھنے والا شخص گلیات میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کا چوکیدار تھا اور ساتھ ہی بجلی کا کام بھی کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد: ’بیٹے نے والدین کو پھانسی دے کر لاشیں کنویں میں پھینک دیں‘

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز گلیات کا مقامی نوجوان اپنی گاڑی سوسائٹی کے پارکنگ میں پارک کرکے گیا تھا، تاہم آج واپس آنے پر چوکیدار سے منہ ماری ہوئی۔ چوکیدار نے مبینہ طور پر چاقو سے نوجوان پر حملہ کر دیا، جس سے نوجوان اور ان کا بھائی زخمی ہو گیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ چاقو کے وار سے گاڑی پارک کرنے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جس پر مقامی افراد جمع ہو گئے، قاتل کی تلاش شروع کردی اور توڑ پھوڑ بھی کی۔

تشدد کے بعد قتل

پولیس افسر نے بتایا کہ نوجوان کے قتل کے بعد گلیات میں مقامی افراد جمع ہوگئے اور حالات خراب ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد نے کئی گھروں کو بھی نذر آتش کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ مبینہ قاتل واقعے کے بعد عمارت میں روپوش ہو گیا تھا، تاہم مقامی افراد کی جانب سے تلاش کے دوران اس نے عمارت سے چھلانگ لگا دی اور زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد نے زخمی چوکیدار پر تشدد کرکے قتل کر دیا جبکہ پولیس کچھ نہ کر سکی۔

حالات قابو میں ہیں

ابیٹ آباد پولیس کے مطابق اب صورت حال کنٹرول میں ہے۔ پولیس نے کارروائی کرکے اب تک 20 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد دونوں افراد کی لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے، جب کہ ایف آئی آر درج کرکے کارروائی جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایبٹ آباد توڑ پھوڑ قتل کوہاٹ گلیات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایبٹ ا باد توڑ پھوڑ قتل کوہاٹ گلیات ابیٹ آباد پولیس کے افسر نے کے بعد کے قتل کر دیا

پڑھیں:

گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی

ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گوادر لیویز کے 163 اہلکاروں نے پولیس جوائن کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کے بعد گوادر سے تعلق رکھنے والے 163 لیویز اہلکاروں نے ابھی تک پولیس جوائن نہیں کی ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گوادر نے پولیس جوائن نہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے اہلکاروں کو تین روز میں متعلقہ پولیس تھانوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی گوادر حمود الرحمٰن نے کہا کہ لیویز کے وہ 163 اہلکار جنہوں نے تاحال پولیس فورس میں شمولیت اختیار نہیں کی، انہیں عوامی نمائندوں، معتبرین اور سیاسی و سماجی شخصیات کی درخواستوں پر آخری بار تین دن کی مہلت دی گئی ہے۔ 24 اپریل تک جوائننگ رپورٹ متعلقہ حکام کو پیش کریں، تاکہ ان کی تنخواہیں بحال کی جا سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام کا خونی واقعہ: پیغام کیا ہے ؟
  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • کراچی کی سڑکوں پر ٹینکر کا خونی کھیل جاری، بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
  • اسلام آباد: شادی کی تقریب میں شرکت کے بہانے بلاکر بندوق کی نوک پر خواجہ سرا کا گینگ ریپ
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • غزہ میں اسرائیلی فوج کا خونی کھیل جاری،وحشیانہ بمباری سے مزید 28 فلسطینی شہید
  • مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پر فائرنگ سے کم از کم 5افراد ہلاک ، متعدد زخمی
  • مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کی سیاحتی مقام پر فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ