ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین غیر قانونی قرار پائیں گے، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
ڈیڈ لائن کے بعد پاکستان میں افغان مہاجرین غیر قانونی قرار پائیں گے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی حملے کا منہ توڑجواب دے گا۔ترک میڈیا کو انٹرویو میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے، پاکستان کسی بھی بیرونی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا منتقلی کے منتظر افغان مہاجرین مقررہ تاریخ کے بعد غیر قانونی قرار پائیں گے ۔ پاکستان کے پاس انہیں واپس افغانستان بھیجنے کے اور کوئی چارہ نہیں ہوگا۔ مزید کہا کہ امریکا کو اپنے ہتھیار افغانستان میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 2019کے بھارتی اقدامات یکطرفہ اور عالمی قوانین کے خلاف ہیں، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک ترک دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، تجارت، دفاع اوردیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھ رہا ہے، ہم نے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی مخالفت کی، غزہ میں مستقبل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہے، کہا کہ امریکا کو اپنے ہتھیار افغانستان میں چھوڑ کر نہیں جانا چاہیے تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
’کھیل جاری رہنا چاہیے‘، گنگولی کا پاک بھارت ایشیا کپ ٹاکرے پر تبصرہ
سابق بھارتی کپتان سوراو گنگولی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ایشیا کپ میں مقابلے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ ’کھیل کو جاری رہنا چاہیے‘۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پہلگام جیسے واقعات افسوسناک ہیں اور دہشتگردی کا خاتمہ ضروری ہے، لیکن کھیل کو ان سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
ایشیا کپ 2025 کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔ پاکستان اور بھارت کو گروپ ’اے‘ میں رکھا گیا ہے اور ان کا پہلا مقابلہ 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟
گنگولی نے ’پی ٹی آئی‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے شیڈول سے کوئی مسئلہ نہیں۔ کھیل جاری رہنا چاہیے۔ جو پہلگام میں ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، لیکن ہم کھیل کو رکنے نہیں دے سکتے۔ دہشتگردی ختم ہونی چاہیے۔ بھارت نے اس پر سخت مؤقف اپنایا ہے، وہ اب ماضی کا حصہ ہے۔ کھیل کو آگے بڑھنا چاہیے۔
ایشیا کپ کے لیے بھارت اپنا پہلا میچ 10 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا، جبکہ ممکنہ طور پر 21 ستمبر کو سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان دوبارہ آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہوگا
گروپ اے میں بھارت، پاکستان، یو اے ای اور عمان شامل ہیں، جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے 19 میچوں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈز کی اجازت دی ہے، اور تمام میچز دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔
یاد رہے کہ اگرچہ بھارت بورڈ (بی سی سی آئی) ایشیا کپ کا میزبان ہے، تاہم بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث دونوں ممالک نے 2027 تک صرف غیر جانبدار مقامات پر کھیلنے پر اتفاق کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایشیا کپ پاک بھارت ایشیا کپ ٹاکرے پہلگام سابق بھارتی کپتان سوراو گنگولی