ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے:محمود خان اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آکر بحران میں گھرا ہوا ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک تھا، غلط حکمرانوں کے ہاتھ آگیا۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ آئین کے مطابق ہوگا، تب ہی پاکستان ترقی کی طرف آسکتا ہے، دیر سے آید درست آید، ہم سب ایک پلیٹ فارم پر آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب تک آئین کی بالادستی نہیں ہوگی ملک نہیں چل سکتا، 20 کروڑ روپے لے کر پارلیمنٹ میں بھیجا جاتا ہے، آج پاکستان میں جو آدمی اپنا ضمیر بیچ دیتا ہے وہ وفادار ہے۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جو سچ بولتا ہے، جھوٹ بولنے سے منع کرتا ہے وہ غدار ہے، پورا ملک جانتا ہے انتخابات پی ٹی آئی جیت چکی ہے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم کسی کی خوشامد پر یقین نہیں رکھتے، اس وقت عوام کنفیوژ ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی، پاکستان بیٹرز نے اپنی بیٹنگ میں کتنی ڈاٹ بالز کھیلیں؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔